ماریشس کے دارالحکومت پورٹ لوئس (Port louis) میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز(جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا نظام بھی موجود ہے) کا وزٹ کرنے کے سلسلے میں 7 فروری 2024ء کو نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے عصری علوم پڑھانے والی ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے، شارٹ کورسز اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

ماریشس کے ڈسٹرکٹ Plaines Wilhems میں واقع علاقہ Mesnil میں ایک اسلامی بہن کے والدکے ایصالِ ثواب کےلئے دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ خانہ سمیت دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس محفلِ نعت میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ماہانہ اجتماع میں شرکت کرنے اور آن لائن کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔محفلِ نعت کے اختتام پر عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی اور اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔ 

8 فروری 2024ء کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے  ماریشس کے ڈسٹرکٹ Plaines Wilhems میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈسٹرکٹ میں ہونے والے اجتماعات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے 4 ماہ میں معلمات و مبلغات تیار کرنے پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

میٹنگ کے آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی اور نمایاں کارکردگی پر تحائف وصول کئے۔

سنتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس کے علاقے Castel میں 8 فروری 2024ء کو نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ بیمار اسلامی بہنوں سے عیادت کی۔

عیادت کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے لئے دعائے صحت کروائی اور انہیں بیماری پر صبر کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ گھر کی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے نیک بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 فروری 2024ء کو  ماریشس کے ڈسٹرکٹ Plaines Wilhems میں واقع علاقہ Castel میں ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

بیرونِ ملک کے دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تلاوت و نعت کے بعد” علمِ دین سیکھنے کی فضیلت و علمِ دین کی مجلس کی برکات “سے متعلق بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ اجتماعات میں شرکت کرنے نیز دیگر اسلامی بہنوں کو بھی شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں صوبائی نگران اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

6 فروری 2024ء کو ماریشس میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کے ہمراہ مختلف اسلامی بہنوں سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مختلف قسم کے شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں26 جنوری 2024ء کو فارایسٹ ریجن نگران ، فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار،  انٹرنیشنل افیئرز ذمہ دار اور مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سے بذریعہ انٹرنیٹ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئےانہیں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


بیرونِ ممالک کی خواتین   میں نیکی کی دعوت کا جذبہ بڑھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جنوری 2024ء کو میلبرن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے میلبرن کاؤنسل سمیت دیگر مختلف اہم نکات پر مشاورت کی نیز اسلامی بہنوں کی تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا۔


عالمی مجلسِ مشاورت کے مدنی پھولوں کے حوالے سے 16 جنوری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹیٹ اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

رمضانُ المبارک کے عطیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سابقہ سال کے عطیات اور آئندہ سال کے اہداف پر کلام کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے دیگر مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


13  جنوری 2024ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری کونسل نگران اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔

دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اجتماعات کی تعداد بڑھانے، ڈیلی کلاسز کا اجتماعی طور پر جائزہ لینےاور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے، فیملی اجتماعات اور اجتماعات میں لنگرِ رضویہ کا اہتمام کرنے پر کلام کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جنوری 2024ء کو بلیک ٹاؤن نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔

دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے اجتماعات کی تعداد بڑھانے، ڈیلی کلاسز میں اجتماعی طور پر جائزہ لینے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دلوانے کے بارے میں مشاورت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے، فیملی اجتماعات منعقد کرنے، اجتماعات کی ٹائمنگ اوران کے ایام کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔


نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ لئے ہوئے عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جنوری 2024ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں میلبرن نگران سمیت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے شعبے پر مشاورت کی۔

بعدازاں دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے اور بیرونِ ممالک میں دینی کام کیسے بڑھائیں؟ اس کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا نیز تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتیں ظاہر کیں۔