دینی ماحول میں دنیاوی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اگست 2023ء بروز پیر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے ہمراہ ڈویژن گنج بخش،نیپال میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دارالمدینہ کی ہر کلاس میں جاکر اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی چینل دیکھنےاور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دارالمدینہ کے اسٹاف کی میٹنگ کی جس میں انہوں نے اسٹاف کو دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیتیں بھی کیں۔


28 اگست 2023ء بروز پیر ملک نیپال کے ڈویژن گنج بخش میں دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

اس حلقے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں 28 اگست 2023ء بروز پیر ملک نیپال کے ڈویژن گنج بخش میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت دی۔

دورانِ نیکی کی دعوت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گھر کی خواتین پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہر بدھ کو ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے خواتین کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


ریجن سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں 10 اگست 2023ء بروز اتوار مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات، شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات اور فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے 1 ڈے لرننگ سیشن ریجن سطح پر کرنے کے حوالے سے چند اہم امور پر کلام کیا جبکہ شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحِ اعمال سیشن ہر ہر اسٹیٹ میں بالخصوص آسٹریلیا ریجن کی تمام اسٹیٹس میں بذریعہ انٹرنیٹ منعقد کروانےپر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ دیگر مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


21 اگست 2023ء بروز جمعرات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مدنی پھول برائے یومِ دعوتِ اسلامی“ کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں بڑی دھوم دھام سے یومِ دعوتِ اسلامی منانے کی ترغیب دلائی۔

21 اگست 2023ء بروز جمعرات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مدنی پھول برائے یومِ دعوتِ اسلامی“ کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں بڑی دھوم دھام سے یومِ دعوتِ اسلامی منانے کی ترغیب دلائی۔

نیوزی لینڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور ان میں درپیش مسائل کے حل پر کلام کیا گیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مکتبۃا لمدینہ للبنات کی کارکردگی اور اس کے اسٹاک کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے جامعۃ المدینہ گرلز کا آغاز کرنے، آکلینڈ اور پامسٹرن نارتھ (Palmerston North)میں مزید دینی کام بڑھانے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

میلبرن کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز مختلف شعبہ جات کے تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم گرلز ، فیضانِ ویک اینڈ اکیڈمی گرلز اور شعبہ فیضانِ اسلام کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

مزید ذمہ دار اسلامی بہنوں نے میلبرن میں جامعۃ المدینہ گرلز کھولنے، گجراتی لینگویج کی مبلغہ اور معلمہ تیار کرنے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا ۔


عالمی سطح پر دینِ اسلام کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیملی ہجرت کروانے کے مدنی پھول سے متعلق ریجن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نومبر 2023ء میں بیرونِ ملک سے مزید اسلامی بہنوں کو آنے کی ترغیب دلائی جس پر ریجن نگران اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


لوگوں کو دینی کی باتیں بتانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اگست 2023ء بروز جمعہ آسٹریلیا ریجن نگران اور مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیت مکتبۃ المدینہ للبنات کے اسٹال اور جامعۃ المدینہ گرلز کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ربیع الاول اجتماع کی تیاری اور نومبر 2023ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے اجتماع کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

24 اگست 2023ء بروز جمعرات حرمینِ طیبین میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح کی شعبہ حج و عمرہ  للبنات ذمہ دار ، نگرانِ عرب ریجن اور حرمینِ طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور محافلِ نعت منعقد کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کام کی تقسیم کاری کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔


کویت کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں 24 اگست 2023ء بروز  جمعرات دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے اور نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کے فضائل بیان کئے۔

اس دورانِ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کا ایڈمیشن کروانے کے حوالے سے کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔میٹنگ میں ہونے والی گفتگو کے مطابق 27 اگست 2023ء سے مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز ہو جائے گا۔