مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ، اسٹیٹ
نگران اسلامی بہنوں کی خصوصی شرکت

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں 3 اکتوبر 2023ء بروز منگل ایک میٹنگ ہوئی
جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی خصوصی طور پر شرکت ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے گفتگو کے دوران مختلف
موضوعات پر کلام کیا جن میں فیڈ بیک میسج کرنا، ٹیلی تھون کے اہداف کا جائزہ لینا،
فنڈ ریزنگ ایونٹ ارینج کرنا اور شعبہ فیضانِ اسلام للبنات پر تقرری کرناشامل تھا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کی
رقم اور ماہانہ ڈونیشن کے حوالے سے دیگر
اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی
رائے دی۔
ٹیلی تھون 2023ء کے سلسلے میں سینٹرل ، ساؤتھ
اور ویسٹ افریقہ کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ

دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی 15 اکتوبر 2023ء بروز اتوار پاکستان سمیت دیگر ممالک
میں ٹیلی تھون (عطیات
مہم) کا آغاز کیا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں 7 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ سینٹرل
افریقہ، ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ افریقہ کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ٹیلی تھون کی ترغیب کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ
انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کے
لئے عطیات کی ضرورت پر مدنی پھول دیئے نیز دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو
ٹیلی تھون کی ترغیب دلانے اپنا ہدف پورا کرنے کا ذہن دیا۔
بنگلہ دیش کے شہر کلکتہ میں ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ

6 اکتوبر 2023ء بروز جمعہ بنگلہ دیش کے شہر کلکتہ (Kolkata) میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونےوالے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق کلام کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماعات میں بیان کرنے کے حوالے سے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
مدنی مشورے کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق کلکتہ
(Kolkata)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا آغاز کیا جائے گا جبکہ
2 مدرسۃ المدینہ بالغات کا بھی اضافہ ہو گا۔

30 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ آسٹریلیا ریجن،
ساؤتھ یوکے ریجن اور ساؤدرن افریقہ ریجن کی اسلامی بہنوں کا الگ الگ مدنی مشورہ
ہوا جس میں ٹیلی تھون 2023ء کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دورانِ
مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کی تفصیل بیان کی اور 15 اکتوبر 2023ء بروز اتوار کو ہونے والے ٹیلی
تھون (عطیات مہم) میں زیادہ سے زیادہ یونٹس ڈونیشن
کی مد میں جمع کروانے کے متعلق کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کو اہداف بھی دیئے۔

26ستمبر
2023ء بروز منگل بیرونِ ملک سری لنکا میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت خواتین کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سری لنکا میں شعبہ کفن دفن للبنات کے دینی
کاموں میں مزید بہتری لانےکے بارے میں
کلام کیا۔
بنگلہ دیش کی ملک، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ
کفن دفن للبنات ذمہ داران کا مدنی مشورہ

22 ستمبر 2023ء بروز جمعہ بنگلہ دیش میں شعبہ
کفن دفن للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک، ڈویژن اور
ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
عالمی سطح کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار
اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی اور سابقہ کارکردگی کا
جائزہ لیا نیز آئندہ کارکردگی میں بہتری لانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کی۔
سری لنکا کے مقامی ہال میں سنتوں بھرا اجتماع،
شخصیات اسلامی بہنوں کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سری لنکا کے
مقامی ہال میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ کلامِ
پاک کی گئی اور نعتِ خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس
میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”سرکار کے اختیارات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں
داخلہ لینے کا ذہن دیا۔
سری لنکا میں3 دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ”آیئے
دینی کام سیکھیں“کا انعقاد

سری لنکا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15
ستمبر 2023ء بروز جمعہ 3 دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ”آیئے دینی کام سیکھیں“کا
انعقاد کیا گیا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت
رہی۔
دورانِ کورس نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے کامیاب بننے، درس و بیان کا حلقہ لگانے، ہفتہ وار اجتماع کا طریقۂ کار اور
معلمات و مبلغات بنانے کے اہداف پر شرکا اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں دیگر مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکا
اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ پڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے گھریلو صدقہ بکس کے فضائل
بتائے نیز گھریلو صدقہ بکس کے اہداف بھی دیئے۔آخر میں ”مبلغہ کے 30 مدنی
پھولوں“ پر وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی۔

سری لنکا کی مسلم میمن ایسوسی ایشن میں دعوتِ
اسلامی کے تحت 14 ستمبر 2023ء بروز جمعرات محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں
مقامی شخصیات اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے انسان کی بےبسی پر بیان کرتے ہوئے ہوئے اللہ پاک کی قدرت، اللہ پاک کی محبت اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے شرکا کو
مدنی پھول دیئے۔
محفلِ نعت کے اختتام پر وہاں موجود اسلامی بہنوں
پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
سری لنکا میں ملکی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہن سمیت
دیگر اسلامی بہنوں کی میٹنگ

بیرونِ ملک سری لنکا میں دعوتِ اسلامی کے تحت
خواتین میں ہونے والی دینی ایکٹیویٹیز کا فالو اپ لینے کے لئے 14 ستمبر 2023ء بروز
جمعرات ایک میٹنگ ہوئی جس میں ملکی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی تقرری کے حوالےسے نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے کس شعبے پر تقرری ہونی چاہیئے اس پر
کلام کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے چند نئے شعبہ جات کا تعارف اور ان کی ضرورت پر بیان کیا نیز آن لائن شعبہ
جات کے کام کا طریقۂ کار سمجھایا۔
کولمبو شہر، سری لنکا کے زراس گارڈن میں اسلامی
بہنوں کے درمیان نیکی کی دعوت

13 ستمبر 2023ء برو بدھ نیکی کی دعوت عام
کرنے کا جذبہ رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی ذمہ ار اسلامی بہنوں نے کولمبو شہر، سری
لنکا کے زراس گارڈن میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
سری لنکا دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اس نیکی کی دعوت میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے سمیت دیگر دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے
کی ترغیب دلائی۔
سری لنکا کے ڈویژن بغدادی میں قائم زراس گارڈن
میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار اجتماع

گناہوں کی عادت چھڑوا کر لوگوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 ستمبر 2023ء بروز بدھ کولمبو شہر، سری لنکا کے ڈویژن بغدادی میں قائم
زراس گارڈن میں اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰن سے اجتماع
کا آغاز کیااور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ علیہ
وسلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت
پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
حمد و ثنا کے بعد عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو نیکیاں کرنے، گناہوں سے بچنے، اللہ پاک کی عبادت میں کرنے اور غفلت سے بچنے کے
متعلق مدنی پھول دیئے۔
بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اسلامی
تعلیمات پر عمل کرنے کے لئے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔