عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نگرانِ شوریٰ اور رکنِ عالمی مجلس مشاورت کے نکات پڑھ کر سنائے گئے٭حیا کے تقاضوں کا پمفلٹ پڑھ کر سنایا گیا ٭ مبلغہ آنے والی چھٹیوں میں ینگ گرلز کے درمیان شارٹ کورسز کروانا ہے ٭ اجتماعات میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینا ہے اور اُن میں مزید بہتری لانی ہے٭مدرسہ اور مدرسہ کے متعلق٭ نیو ذمہ دار تیار کر نے اور کاؤنسل میں مزید دینی کام بڑھانا ہے٭گھر درس ،مدنی مزاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ کی انفرادی کاکردگی٭ٹیلی تھون کارکردگی ۔ 

13 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں بلیک ٹاؤن کاؤنسل، اوبرن کاؤنسل، لیور پول کاؤنسل، شعبہ مشاورت اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نگرانِ شوریٰ اور رکنِ عالمی مجلس مشاورت کے نکات پڑھ کر سنائے گئے٭ مبلغہ مدرسہ اور مدرسہ کے متعلق٭ آنے والی چھٹیوں میں ینگ گرلز کے درمیان شارٹ کورسز کروانا ہے٭حیا کے تقاضوں کا پمفلٹ پڑھ کر سنایا گیا٭ اجتماعات میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینا ہے ٭نیو ذمہ دار تیار کر نے اور کاؤنسل میں مزید دینی کام بڑھانا ہے۔

دینی کاموں کے سلسلے میں 24 نومبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے گفتگو کی اور ٹیلی تھون کی کارکردگی نیز محافلِ نعت میں ذمہ داران کی شرکت پر اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

علاوہ ازیں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نگرانِ کاؤنسل کی تبدیلی اور شعبہ مشاورت پر نئی تقرریاں کرنے کے بارے میں کلام کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 نومبر 2023ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن سطح کی مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے میں ریجن سطح پر مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں، کارکردگیوں اور انگلش میں مدرسات تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی نیز اپ گریڈ اور اپ گریڈ کیٹگری وائز ملکوں کی تقسیم و تقرریوں کے بارے میں کلام کیا گیا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں اور نیوزی لینڈ میں 8 دینی کاموں کی کارکردگی و کارکردگی فارم کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ ایڈیلیڈ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے نئے درجے شروع کروانے پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

22 نومبر 2023ء کوآسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کےحوالے سے   ایڈیلیڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے جنوری یا فروری 2023ء میں رہائشی کورسز کروانے، فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم ، چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے اور شارٹ کورسز کروانے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے نئے علاقے سالسبری میں دینی کام شروع کروانے اور ایڈیلیڈ میں فیملی کو بھیجنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


24 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپین اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین کی ریجن  نگران اور دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کی جس میں انہوں نے گرلز کے شارٹ کورسز کروانے، بچیوں کے اجتماعات میں کچھ تبدیلیاں کرنے اور فیضانِ صحابیات کی ضرورت کے متعلق چند امور پر مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

26 نومبر 2023ء کو اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے ”جنت کا راستہ کورس“ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ریجن نگرانوں سے گفتگو کرتےہوئے کورس کے شیڈول اور زیادہ سے زیادہ مقامات پر کورس کروانے نیز دیگر زبانوں میں کورس کروانے کے حوالے سے کلام کیا ۔اس دوران عالمی سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن بھی شریک تھیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 نومبر 2023ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے میں شریک ہوئیں اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی ذہن سازی کی نیز شعبہ جات کے اخراجات سے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ 


کینیڈا میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 نومبر 2023ء کو اسلامی بہنوں کے 8  دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مانٹریال (Montreal) اور لاوال (Laval)شہر کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی خواتین کے درمیان ہونے والے اجتماعات، مدنی مذاکرہ و رسالہ کارکردگی اور گھر درس کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مذکورہ شہروں میں فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم کے حوالے سے کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ومدنی مذاکرے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں ون ڈے سیشن، آیئے نماز سیکھئے اور دیگر کورسز منعقد کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 نومبر  2023ء بروز منگل کینیڈا (Canada)کی مشاورت و سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق کینیڈا کی ریجن نگران اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اور ایک ہی شیڈول کو فالو کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ریجن نگران اسلامی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے مقامی زبان کے اجتماعات کو مضبوط کرنے پر کلام کیا۔

مدنی مشورے کے دوران کینیڈا کی ریجن نگران کا کہنا تھا : کینیڈا کی شعبہ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کو اہداف دیئے گئے ہیں کہ ایٹو بیکوک (Etobicoke)، برمپٹن(Brampton) اور ہملٹن (Hamilton UK) شہروں میں بالمشافہ نماز کورس اور ون ڈے سیشن کروائے جائیں۔

بعدازاں ریجن نگران نے تمام ذمہ داران کو بذریعہ انٹرنیٹ نماز کورس کروانے اور تمام اہداف نومبر 2023ء میں پورے کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ٹیلی تھون 2023ء کی فائنل کارکردگی 13 نومبر 2023ء تک جمع کروانے پر اسلامی بہنوں کے درمیان مشاورت ہوئی۔

لوگوں کے دلوں  کو علمِ دین کے فیضان سے روشن کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر 2023ء کو سڈنی ڈویژن اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا منعقد ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کے فیڈ بیک، ٹیلی تھون کے اہداف اور فنڈ ریزنگ ایونٹ ارینج کرنے سمیت دیگر موضوعات پر کلام کیا ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ فیضانِ اسلام پر تقرری کرنے نیز ٹیلی تھون اور ماہانہ ڈونیشن جمع کروانے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

علاوہ ازیں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے لیورپول کاؤنسل کے اجتماع کی ٹائمنگ تبدیل کرنے اور مدینہ مسجد کے قریب اسلامی بہنوں کے درمیان مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ 


پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کی خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 3 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں ذمہ دار اسلامی بہن نے فیڈ بیک، ٹیلی تھون کے اہداف اور فنڈ ریزنگ ایونٹ جمع کروانے کے حوالے سے کلام کیا نیز شعبہ فیضانِ اسلام پر اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون اور ماہانہ ڈونیشن کی رقم جمع کروانے کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔