20 اپریل 2024ء کودعوتِ اسلامی کے تحت ریجن نگران اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیرونِ ممالک میں دینی کام کرنے کے لئے کن کن زبانوں میں ٹرانسلیشن کی ضرورت ہے اس پر کلام کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت کن کن زبانوں میں کورسز کروانے کی ضرورت ہے اس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اپریل 2024ء کو ریجن نگران اور ملائیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملائیشیا سفر شیڈول پر کلام ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی مشاورت سے ملائیشیا کا سفر شیڈول تیار کروایا تاکہ ملائیشیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔


19 اپریل 2024ء کو فارایسٹ ریجن کے ممالک تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ہونے والے سفرِ شیڈول کے متعلق  آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سفر کے شیڈول کی پلاننگ اور تجاویز پر کلام کیا جس پر تمام شرکا نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


18 اپریل 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اورسیز نظام کے متعلق مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے تنظیمی اسٹرکچر کے تحت بیرونِ ممالک میں  ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں 18 اپریل 2024ء کو تھائی لینڈ کی ریجن نگران اور بنکاک کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کے شیڈول میں کیا کیا دینی کام ہونے چاہیئے اس پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شیڈول کے تنظیمی فوائد کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔


20 اپریل 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن کارکردگی، اسپیشل ایونٹس شروع کروانا اور مشاورت اسلامی بہنوں کا اس میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ گرلز کی کلاسز کا آغاز کرنے، ملک مشاورت کی اسلامی بہنوں کو نئی اپ ڈیٹس آگاہ کرنے، پورے ریجن میں شارٹ کورسز اور کفن دفن سیشن کروانے پر تبادلۂ خیال کیا جس پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

19 اپریل 2024ء کو عالمی سطح پر دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ایڈلیڈ کی نگران اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کی کارکردگی پر کلام کرتے ہوئےاجتماعات کروانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نےایڈلیڈ میں 3 دن کے رہائشی کورس کی تاریخ، مقام اور اسلامی بہنوں کی تعداد کے متعلق تربیت و رہنمائی کی جبکہ مدرسۃ المدینہ گرلز کی کلاسز شروع کروانے اور شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا۔


19 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں بلیک ٹاؤن اور اوبرن کی نگران سمیت شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ڈونیشن کارکردگی٭اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام٭گھر درس کی تعداد بڑھانا٭سالانہ اہداف٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ماہانہ کارکردگی٭نگران اور شعبہ مشاورت کی کارکردگی٭عید ملن اجتماع کے مدنی پھول٭مسجد بیت بنانے کے اہداف٭رسالہ ”گھریلو مسجد بنانا سنت ہے“ کی ترغیب۔

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اپریل 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں میلبرن نگران سمیت دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے میلبرن میں فیضانِ تلاوت کلاس کے فیڈبیک اور ڈیلی کلاسز کی تعداد بڑھانے کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ایسٹ کونسل ڈینڈینونگ میں دینی کام کرنے، سیکھنے سکھانے کے حلقے کا فیڈبیک لینے اور آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے کو فزیکل کرنے پر مشاورت ہوئی۔آخر میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے ہونے والے ڈونیشن کارکردگی پر بھی کلام کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 16 اپریل 2024ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

میٹنگ میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے ہونے والے ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گھر درس کی تعداد بڑھانے پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی سالانہ اہداف دیئے نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ماہانہ کارکردگی پیش کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


16 اپریل 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لیورپول کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے لئے ہونے والے ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو گھر درس کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عالمی سطح پر لوگوں کی اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اپریل 2024ء کو آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آسٹریلیا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت ورہنمائی کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنےاور اس میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی جانب سے ملنے والے مدنی پھولوں پر عمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔