عالمی مجلسِ مشاورت کے مدنی پھولوں کے حوالے سے 16 جنوری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹیٹ اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

رمضانُ المبارک کے عطیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سابقہ سال کے عطیات اور آئندہ سال کے اہداف پر کلام کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے دیگر مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


13  جنوری 2024ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری کونسل نگران اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔

دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اجتماعات کی تعداد بڑھانے، ڈیلی کلاسز کا اجتماعی طور پر جائزہ لینےاور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے، فیملی اجتماعات اور اجتماعات میں لنگرِ رضویہ کا اہتمام کرنے پر کلام کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جنوری 2024ء کو بلیک ٹاؤن نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔

دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے اجتماعات کی تعداد بڑھانے، ڈیلی کلاسز میں اجتماعی طور پر جائزہ لینے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دلوانے کے بارے میں مشاورت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے، فیملی اجتماعات منعقد کرنے، اجتماعات کی ٹائمنگ اوران کے ایام کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔


نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ لئے ہوئے عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جنوری 2024ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں میلبرن نگران سمیت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے شعبے پر مشاورت کی۔

بعدازاں دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے اور بیرونِ ممالک میں دینی کام کیسے بڑھائیں؟ اس کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا نیز تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتیں ظاہر کیں۔


9 جنوری 2024ء کو  عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میلبرن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی گئی۔

مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے چند اہم نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ڈیلی کلاسز میں اجتماعی طور پر جائزہ٭فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ٭آن لائن درس و بیان٭سیکھنے سکھانے کے حلقے٭2024ء کے اہداف۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ٭نئے مقامات پر دینی کاموں کا آغاز۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8  جنوری 2024ء کو لیور پول کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اجتماعات کی تعداد بڑھانے، ڈیلی کلاسز کا اجتماعی طور پر جائزہ لینےاور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے، فیملی اجتماعات اور اوبرن کاؤنسل میں نئے مقامات پر دینی کام شروع کروانے کے بارے میں چند اہم نکات پر مشاورت کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6  جنوری 2024ء کو اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اجتماعات کی تعداد بڑھانے، ڈیلی کلاسز کا اجتماعی طور پر جائزہ لینےاور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے، فیملی اجتماعات اور اوبرن کاؤنسل میں نئے مقامات پر دینی کام شروع کروانے کے بارے میں چند اہم نکات پر مشاورت کی۔


19 جنوری 2024ء کودعوتِ اسلامی کے تحت  بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں یورپین یونین ریجن، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور ذمہ داران کو ڈونیشن کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


امریکی ملک کینیڈا  (Canada)میں دعوت اسلامی کے تحت 18 جنوری 2024ء کو مختلف سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


افریقی ملک موزمبیق میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2024ء کو شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”رجب کے فضائل اور استغفار کی اہمیت“ کے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں اپنے گھروں میں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف سیشنز کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

عمان  میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے 18 جنوری 2024ء کو ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جبکہ اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کوشارٹ کورس ”آئیں نماز درست کریں“ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


15 جنوری 2024ء کوفیضانِ صحابیات کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت اور مجلس انٹرنیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں بیرون ملک و بیرون شہر کی اراکین  نے بذریعہ انٹرنیٹ جبکہ پاکستان سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران، شعبہ ڈونیشن بکس و فیضانِ صحابیات کی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہِ راست شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران اسلامی بہنوں کو ڈونیشن باکس کے مدنی پھول سمجھائے اور اس میں ترامیم کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔علاوہ ازیں ای رسید اپلیکیشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس پر فیضان صحابیات کی ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔