11 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
کینیڈا کے شہر کیلگری (Calgary) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Mon, 10 Jun , 2024
97 days ago
23 مئی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کینیڈا کے
شہر کیلگری (Calgary) کی جملہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ کینیڈا ریجن اسلامی
بہن نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں
درپیش مسائل کا حل بتاتے ہوئے مقامی زبان کے اجتماعات کو مضبوط کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اسی طرح نگرانِ کینیڈا ریجن نے نیکی کی دعوت کے حلقے مضبوط کرنے، مقامی زبان
میں مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کے اہداف اور ہفتہ وار رسالہ و نیک اعمال رسالہ
کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں
کی ذہن سازی کی۔