عالمی سطح پر دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1 جون 2024ء کو موزمبیق کے شہر  Tali میں دینی کاموں کا آغاز کرنے کے حوالے سے آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں مقامی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

میٹنگ کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا اور مختلف امور پر اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی بالخصوص Tali میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعات کا آغاز کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے لئے معلمہ تیار کرنے پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔