بیرونِ ملک میں قراٰنِ پاک کی تعلیم عام کرنے کا جذبہ رکھتے ہوئے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت 24 مئی 2024ء کو  کینیڈا ریجن میں ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ کینیڈا ریجن اسلامی بہن نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مقامی زبان کی مدرسات بڑھانے کا ذہن دیا تاکہ مزید مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروائے جائیں۔

اس کے علاوہ نگرانِ کینیڈا ریجن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ دعوتِ اسلامی کے تحت زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو داخلے دلوانے کا ذہن دیا۔