دینِ متین کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 مئی 2024ء کو ساؤتھ افریقہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اور نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سابقہ ماہ کی کارکردگی پر مشاورت کی اور دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز نگران اور شعبہ ذمہ داران کی کارکردگی کے متعلق چند اہم امور پر مشاورت کی۔اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے محفلِ نعت اور سیکھنے سکھانے کے حلقے پر گفتگو کی جبکہ سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا۔