دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 مئی 2024ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کے دوسرے بڑے شہر مانٹریال سمیت دیگر شہروں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حج پر جانے والی اسلامی بہنوں کے لئے محافلِ مدینہ اور حج و عمرہ کورس کروانے پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے بچیوں کے اجتماعات کو مضبوط کرنے، سیکھنے سکھانے کے حلقے ہر ذیلی میں شروع کروانے، مبلغات اور معلمات بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے میں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔