
بیرونِ ممالک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے
والے دینی کاموں کے سلسلے میں 16 دسمبر 2023ء کو انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک فیملی سفر کروانے والی
ذمہ دار اسلامی بہنوں سےمتعلق کلام کیا گیا جس میں اس کے طریقۂ کار پر مشاورت
ہوئی۔آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کی اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران
اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے 9 دسمبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز
کے متعلق کلام کیا گیا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے کی ابتدا
میں تلاوت اور صلوٰۃ و سلام کے شیڈول کے مطابق مدنی مشورہ لینے نیز شعبہ مشاورت کے
مدنی پھولوں پر گفتگو کی۔

6 دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے مختلف کورسز کے حوالے سے اسٹیٹ
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت
کرتے ہوئے رہائشی کورس سے متعلق چند اہم
نکات پر گفتگو کی نیز کورسز کی ذمہ داری
اسلامی بہنوں کو دینے اور کورسز میں تحائف تقسیم کرنے کے بارے میں مشاورت کی جن
میں دیگر چیزیں بھی شامل تھیں۔
سڈنی کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

7 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت سڈنی کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا۔
ابتداءً مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا جس میں
انہوں نے مدنی مشورے کی اہمیت و افادیت اور انٹرنیشنل افیئرز میں ہونے والے دینی
کاموں پر کلام کیا نیز دیگر مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭فیملی اجتماعات کی ارینجمنٹ ٭نیکی کی دعوت دینا
٭آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا ٭8 دینی کاموں کے شارٹ کورسز کروانا٭ماہِ
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منانا٭شرکا کی تعداد بڑھانا٭بیرونِ ممالک میں دینی
کام آسان کرنے کے لئے Category wise تقسیم کرنا٭ میلبرن اور سڈنی کاؤنسل میں کفن دفن کے تحریری ٹیسٹ کروانا٭سنتوں
بھرے اجتماعات کے اعلانات میں ایک فقہی مسئلہ بیان کرنا٭فرض علوم سیکھنا٭مساجد کے
اطراف میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام کو بڑھانا٭ڈیلی کلاس کا شیڈول٭بیرونِ ممالک
میں بچیوں کے لئے انگلش اجتماع کا شیڈول۔

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے
دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 5 دسمبر 2023ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں
اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں
کے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں
سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ڈیلی کلاس کا شیڈول٭فیملی اجتماعات کی ارینجمنٹ٭نیکی
کی دعوت دینا٭آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا٭شارٹ کورسز کروانا٭ماہِ ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع منانا٭شرکا کی تعداد بڑھانا٭بیرونِ ممالک میں دینی کام آسان کرنے کے لئے Category wise تقسیم کرنا٭ میلبرن اور سڈنی کاؤنسل میں کفن دفن کے تحریری ٹیسٹ کروانا٭سنتوں
بھرے اجتماعات کے اعلانات میں ایک فقہی مسئلہ بیان کرنا٭فرض علوم سیکھنا٭مساجد کے
اطراف میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام کو بڑھانا۔
نگرانِ ریجن اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں 14 دسمبر 2023ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا
جس میں نگرانِ ریجن اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔

فرض علوم سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ
کورسز للبنات کے تحت UK کے شہر Leicester (لیسٹر)میں رہائشی کورس
کرنے والی اسلامی بہنوں کے لئے 10 دسمبر 2023ء کو ایک سیشن منعقد ہوا جس میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے آن لائن بیان کیا۔
معلومات کے مطابق دورانِ بیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کو آزمائشوں پر صبرکرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اپنے وقت کی اہمیت کا
احساس دلایا ۔
سوازی لینڈ کی ریجن نگران، کارکردگی ذمہ دار اور دیگر ذمہ داران کا مدنی
مشورہ

30 نومبر 2023ء کو بیرونِ ملک میں ہونے والے
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت سوازی لینڈ کی ریجن
نگران، کارکردگی ذمہ دار اور مدرسۃ
المدینہ بالغات اوورسیز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے سوازی لینڈ
میں آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے، درس و بیان کے حلقے لگانے اور
معلمات و مبلغات تیار کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔

18 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی جس میں
آفس ناظمہ سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی
اور اورسیز کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز اس میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی
پھول دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں دینی و
فلاحی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 23 نومبر
2023ء کو عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےآن لائن اور فزیکل لرننگ سیشن کی
احتیاطوں سے متعلق مدنی پھول دیئے۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
16 نومبر 2023ء کو بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے
میلبرن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو بیرونِ ملک سفر کروانے اور اس دوران اُن کی ذمہ داری و کارکردگی
کا فالو اپ لینے نیز اپنا نعم البدل دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
کینٹربری کونسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

15 نومبر 2023ء کو ملک و بیرونِ ملک میں دینی
و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری
کونسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں
نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت کے نکات اور حیا کے تقاضوں کا پمفلٹ اسلامی بہنوں کو پڑھ
کر سنایا گیا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدارس المدینہ اور ان
میں پڑھانے والی معلمات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کم عمر کی بچیوں کو دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے کے دوران نئی ذمہ دار
تیار کرنے اور کینٹربری کونسل میں مزید دینی کام بڑھانے پر مشاورت کی گئی جبکہ
سنتوں بھرے اجتماعات کا جائزہ بھی لیا گیا۔