19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
5 اپریل 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ افریقن اور
نگرانِ ساؤدرن افریقہ ریجن اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
افریقہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ
داران کی جانب سے ساؤدرن افریقہ ریجن کے دینی کاموں میں درپیش مسائل سنے اور اُس
کا حل بتایا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔