
17 اکتوبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت امریکہ کے شہر اوبرن کی مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگران اور مقامی زبان کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے اوبرن میں
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی
کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور انگلش میں والے اجتماعات و شارٹ کورسز نیز ون ڈے
سیشنز کروانے کے بارے میں اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
نیوزی لینڈ کی خواتین میں ہونے والے دینی کاموں
کا جائزہ لینے کے لئے مدنی مشورہ

نیوزی لینڈ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کےدینی
کاموں کے سلسلے میں 13 اکتوبر 2023ء کو
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
نیوزی لینڈ کی خواتین میں دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بتایا
نیز شارٹ کورسز اور سنتوں بھرے اجتماعات سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

میلبرن
میں دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 17 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے میلبرن میں ہونے والے
دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل اور نئی اسلامی
بہنوں کو ذمہ داریاں دینے کے حوالے سے کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کے ایک شہر سے
دوسرے شہر جانے کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

بلیک ٹاؤن کاؤنسل میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے سلسلے میں 12 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں٭فیڈ بیک میسج کرنا٭ٹیلی تھون کے اہداف
مکمل کرنا٭فنڈ ریزنگ ایونٹ ارینج کرنا٭شعبہ فیضانِ اسلام للبنات پر تقرری کرنا٭ٹیلی
تھون اور ماہانہ ڈونیشن کی رقم جمع کروانا۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر عاشقانِ
رسول کے گھروں میں ہونے والی محفلِ میلاد کے حوالے سے مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی
کے تنظیمی طریقۂ کار اور مدنی پھولوں کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی
کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت عام کرتے
ہوئے 8 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
اوبرن کاؤنسل میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے
میں مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

اوبرن کاؤنسل میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے سلسلے میں 13 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں٭فیڈ بیک میسج کرنا٭ٹیلی تھون کے اہداف
مکمل کرنا٭فنڈ ریزنگ ایونٹ ارینج کرنا٭شعبہ فیضانِ اسلام للبنات پر تقرری کرنا٭ٹیلی
تھون اور ماہانہ ڈونیشن کی رقم جمع
کروانا۔

9 اکتوبر 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
لیور پول کونسل کی نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے
ہوئے ربیع الاول میں ہونے والے میلاد اجتماعات کے متعلق کلام کیا اور اس میں مزید بہتری کے لئے چند اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
ستمبر 2023ء میں مختلف ممالک میں شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت کی کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات کے تحت ہونے والے دینی کام پاکستان سمیت دنیا بھر کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہے ہیں جن میں سے
بعض یہ ہیں:
عرب شریف٭کویت٭عمان٭بحرین٭قطر
٭اردن٭آسٹریلیا٭ساؤتھ کوریا٭ہانگ کانگ ٭انڈونیشیا٭سری لنکا٭بنگلہ دیش٭ترکی٭ساؤتھ افریقہ٭کینیا٭تنزانیہ٭یوگنڈا٭ماریشس٭موزمبیق٭ملاوی٭یوکے٭اٹلی ٭اسپین ٭فرانس ٭ناروے٭بیلجیئم٭ڈنمارک
٭ہالینڈ٭سوئیڈن٭آسٹریا٭یوبہ سٹی٭نیویارک٭کینیڈا ٭سرینم ٭نیپال۔
تفصیلات کے مطابق ان ممالک میں ستمبر 2023ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق 776 ذیلی حلقوں میں اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں
میں شرکت کی دعوت دی ۔
ان علاقائی دوروں کے ذریعے دعوتِ
اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں 76 کُتُب اور 2 ہزار 391
رسائل شامل تھے۔
ملک نیپال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آن لائن
میٹنگ، ٹیلی تھون 2023ءکے متعلق گفتگو

ملک نیپال میں عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی
تعلیمات سے آگاہی دینے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2023ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بذریعہ انٹرنیٹ
میٹنگ ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے
ٹیلی تھون کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ
داران کو زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب
دلانے کا ذہن دیا۔

لوگوں تک اسلام کی دعوت پہنچانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2023ء کو عمان میں ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےعمان کی اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف
دیئے۔
دورانِ مدنی مشورہ مبلغۂٔ دعوتِ اسلامی نے شارٹ کورسز کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی ذہن سازی کی، انہیں نیتیں کروائیں نیز ٹیلی تھون کے بارے میں بھی کلام
کیا اور اب تک کی کارکردگی کا فالو اپ لیا۔
مدنی مشورے کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق
اکتوبر 2023ء میں عمان کی اسلامی بہنوں کے لئے شارٹ کورس کفن دفن کا انعقاد کیا
جائے گا۔
ماہِ ستمبر 2023ء میں سینٹرل افریقہ کی اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کام

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
سینٹرل افریقہ میں دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی ماہِ ستمبر 2023ء میں 8
دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:03
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:52
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد:19
٭ان مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:109
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:34
٭ان اجتماعات میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:758
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:128
٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں
شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:39
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:226
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والی نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:118
ماہِ ستمبر 2023ء میں شعبہ تعلیم للبنات کے تحت بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کام

ملک و بیرونِ ملک میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے
والی اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت عالمی سطح پر مختلف ملکوں
میں دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے بعض یہ ہیں:
٭یوکے٭ساؤتھ افریقہ ٭نیپال٭ ترکی ٭تنزانیہ٭کینیا ٭ ماریشس ٭بنگلہ دیش ٭یوگنڈا٭موزمبیق
٭ملاوی ۔
ستمبر 2023ء میں شعبہ تعلیم للبنات کے تحت مذکورہ ممالک کے کم و بیش9اداروں میں ماہانہ
اور 12اداروں میں ہفتہ وار درس ہوتا ہے جبکہ 6 اداروں میں مدرسۃ المدینہ بالغات لگتے ہیں جن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 32
ہے۔
معلومات کے مطابق ماہِ ستمبر 2023ء میں مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1 ہزار 704 ہے جن میں سے 34 اسلامی
بہنوں نے شعبے سے متعلقہ اسلامی بہنوں کے ہمراہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی سعادت
حاصل کی ۔
اس کے علاوہ ستمبر 2023ء میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 22 سیشنزمنعقد
کئے گئے جن میں 43 شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وُصول کئے گئے نیز شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان 4 سیکھنے
سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد 13 تھی۔

سڈنی ڈویژن اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی
تربیت کے لئے 5 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے
مختلف دینی کاموں سے متعلق مشاورت کی گئی۔
معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے فیڈ بیک میسج کرنے، ٹیلی تھون کے اہداف کا جائزہ لینے، فنڈ
ریزنگ ایونٹ ارینج کرنے اور شعبہ فیضانِ اسلام للبنات پر تقرری کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔
ٹیلی تھون کی رقم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ماہانہ ڈونیشن جمع کروانے، لیور
پول (Liverpool) کاؤنسل کے اجتماع کی ٹائمنگ چینج کرنے اور مدینہ مسجد
میں مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔