11 جمادی الاخر, 1446 ہجری
بلیک ٹاؤن نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Sat, 10 Feb , 2024
307 days ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
10 جنوری 2024ء کو بلیک ٹاؤن نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔
دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے اجتماعات کی تعداد بڑھانے،
ڈیلی کلاسز میں اجتماعی طور پر جائزہ لینے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دلوانے کے
بارے میں مشاورت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی بکنگ کروانے، فیملی اجتماعات منعقد کرنے، اجتماعات کی ٹائمنگ اوران کے ایام کے
حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔