دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے بیسوسمار اسپین (Besòs
Mar Spain)میں دو مدرسۃ المدینہ
بالغات کا آغاز ہوا جس میں کئی طالبات نے داخلہ لے لیاہے اور مزید داخلے جاری ہیں اسپین کی
اسلامی بہنوں سے درخواست ہے کہ درست قواعد و مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنی
متعلقہ ذمّہ دارا اسلامی بہن سے جلد رابطہ فرمائیں۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت یوکے،کے شہر ڈربی میں اسلامی بہنوں کے لئے 3 دن کا” اسلامی زندگی کورس“ ہوا جس
میں علاقے کی اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زندگی اسلام اور شریعت
کے مطابق گزارنے کے متعلق نکات دئیے۔
مختلف مقامات پر تربیتِ اولاد کورس کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کے لئے اسپین میں تعویذاتِ عطاریہ
آقا صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کی غمخواری کا درد رکھتے ہوئے مجلس
مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے اسپین میں تعویذاتِ عطاریہ
کے اسٹال کا آغاز ہوچکا ہے جہاں ذمّہ دار اسلامی بہنیں شریعت کے مطابق پردے میں
رہتے ہوئے تعویذاتِ عطاریہ و اورادو
وظائف کے ذریعے فی سبیلللہ روحانی علاج کرتی ہیں ۔
بنگلہ دیش میں دعائے شفااجتماعات
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے بنگلہ
دیش کے شہر ڈھاکہ، چٹاگانگ، سلہٹ، سیدپوراور
کومیلازون میں دعائے شفااجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
بیسوسمار اسپین میں مدرسۃ المدینہ بالغات آغاز
دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات کو عام
کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جس طرح اسلامی بھائیوں میں
نیکی کی دعوت کوعام کر رہی ہے اسی طرح اسلامی بہنوں تک بھی اپنا پیغام پہنچا رہی
ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جولائی2019ء کے
مہینے میں بیسوسمار اسپین میں دو مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات آغاز ہوا جس میں کئی
طالبات اسلامی بہنوں نے داخلہ بھی لے لیا۔مزید داخلوں کا سلسلہ جاری ہے بیسوسمار اسپین
کی مقامی اسلامی بہنیں جلد از جلد اپنے
مقامی ذمّہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔
اسپین بادالونامیں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز
آسٹریلیاایلس اسپرنگس میں ورکشاپ
یوکے کے شہر اولڈهم میں دعائے شفاءکا انعقاد
یوکے میں فیضانِ نماز کورس کاسلسلہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحتیوکے، کے شہر سلاو میں تین دن کے رہائشی” فیضانِ نماز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران اسلامی بہنوں سمیت تقریبا 79 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے اسلامی بہنوں
کو وضو کا طریقہ ، غسل کا طریقہ،اسلامی
بہنوں کی نما ز کا عملی طریقہ اور نماز کے مسائل سکھائے نیز اس کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو اپنی قضا عمری نمازوں کو جلد ادا کرنے،قراٰنِ مجید کو درست مخارج سے پڑھنے کے لئے اپنے علاقے کے مدرستہ المدینہ میں داخلہ لینےاور اپنے اپنے
علاقوں میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنّتوں
بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔
یوکے میں دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے، کے شہر بری، بلیک برن ، بریڈفورڈ باٹلے، ڈیوذبری، ہڈرزفیلڈ، بریڈ فرڈ، حیک مُنڈ
وئک ڈڈلی، کووینٹری، برسٹل اور برمنگھم میں 16 مقامات پر اور وال سال کے 04مقامات پر دعائے شفاء اجتماعات
کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے
نمازوں کی پابندی کرنے ،بیماروں کی عیادت کرنے اور اپنےاپنے علاقوں میں سنّتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بنگلہ دیش میں نئے مدارس المدینہ بالغات کا آغاز
دعوتِ اسلامی کے تحت سید پور بنگلہ دیش کے علاقے بہادر
بازار، کانچن کا لونی اور گولاھاٹ میں اسلامی بہنوں کے لئے تین نئے مدارس المدینہ بالغات کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں فی سَبیْلِاللہ اسلامی بہنوں کو درست ادائیگی و مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم اور اس کے علاوہ اخلاقی تربیت کی جائے
گی۔اب تک کثیر طالبات کے نئے داخلے آچکے ہیں اور مزید داخلو ں کا سلسلہ جاری
ہے۔بالخصوص مذکورہ علاقوں کی اسلامی بہنوں
سے گزارش کے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلے کے لئے اپنے علاقے کی ذمّہ دارا
اسلامی بہن سے جلد رابطہ فرمائیں۔
Dawateislami