٭مجلس شارٹ کورسز کے تحت 3 اکتوبر 2019ء سے جرمنی میں
آٹھ دن پر مشتمل ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس کا آغاز ہوا جس میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار اجتماعِ پاک کے
انتظامات چلانے کے متعلق تربیت کی گئی ٭10 اکتوبر 2019ء سے بنگلہ دیش کے شہر سید
پور میں ”آئیے اپنی نماز درست کیجئے کورس“ کے
دو درجے شروع ہوئے جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی ٭مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت 7اکتوبر 2019ء کو آئرلینڈ میں 12 دن پر مشتمل انگلش کورس ”Let’s reform our prayers“ کا آغاز
ہوا ٭9اکتوبر 2019ء کو ریاض عرب شریف میں 5 دن پر مشتمل کورس ” زندگی پرسکون بنائیے“ کا سلسلہ ہوا ٭بمبئی ہند میں قائم دارُالسنہ
للبنات میں مجلس مدرسۃُ المدینہ للبنات کے تحت ”26 دن ناظرہ رہائشی کورس“ ہوا جس میں ہند کے مختلف
شہروں سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور مکمل قراٰنِ کریم تجوید ومخارج کے ساتھ سیکھنے
اور پڑھنے کی سعادت حاصل کی نیز فقہی مسائل و نماز کے فرائض و واجبات اور دیگر شرعی مسائل سیکھنے
کی سعادت حاصل کی نیز کورس کے اختتام پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔