دعوتِ اسلامی کے زیرے اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے تلاوت قرآن کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ممبئی ریجن سینٹرل زون کی ناگپاڑہ اور ڈونگری ڈویژن میں شخصیات اجتماعات کا انعقادہوا جس میں 38 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے نے شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن سینٹرل زون کی ماہیم کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں رکن ریجن فنانس ذمہ داراسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنےکے اہداف دیئے نیز شعبہ کو مضبوط کرنے، e rasid کو نافذ کرنے پر کلام کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دیوان شاہ ڈویژن  ممبرا کابینہ کے ایک مقام پر محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں دیوان شاہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کیا۔ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم و رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ممبئی ریجن ،تھانے زون کی ممبرا کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ممبرا کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ تعلیم و رابطہ ذمہ داراسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن ، ناگپور زون کے 3 مقامات پر ناگپور و بھنڈاراکابینات میں اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تقریباً48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے آخرت کی تیاری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ کے مطابق زندگی گزارنے،مدنی مذاکرہ سننےاور نمازوں کی پابندی کرنے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔

اسی طرح شعبہ اصلاحِ اعمال کےزیر اہتمام تھانے زون ،کلیان کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق نکات بتائےاور ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ  اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف نوری کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے تلاوت قرآن اور نفل نمازوں کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنو ں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شر کت کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف مدنی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوررسالہ کارکردگی مضبوط بنانے،رسالہ نیک اعمال کی عاملات بڑھانے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


  دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ تعلیم و رابطہ کے زیر اہتمام ممبئی سینٹرل زون گونڈی کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی اور ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 

اسلامی بہنوں  کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں ممبئی ریجن کے ویسٹرن زون پالگھر کابینہ کےبویسر،دھانوں میں اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں تقریباً61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے آخرت کی تیاری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نیک اعمال رسالےکے مطابق زندگی گزارنے،مدنی چینل دیکھنے نمازوں کی پابندی کرنے کاذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن چنائی زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون سطح تک کی مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے مدرسات کودعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےڈویژن سطح تک کی مدرسات کی تقرر ی مکمل کی اور زیادہ سے زیادہ مدرسۃالمدینہ بالغات کا درجہ لگانے کی ترغیب دلائی اور رمضان میں ذوق ِتلاوت کورس میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں   عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز عالمی سطح ،پاک سطح ،ناظمہ اعلیٰ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی کاموں میں حصہ لینے، مدنی مذاکرہ سننے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دینے اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔