دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا آسٹریلیا سڈنی کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور تربیت کی نیز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا نیا کام شروع کرنے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے شعبے کے مدنی پھول پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور تربیت کی نیز نئے مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے ، مدرسۃ المدینہ کے لئے نئی جگہ کی تلاش اورڈونیشن بکس کی وصولی سے متعلق اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں شعبہ تعلیم کی ملک و بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان سیشن بنام ”Training Drill “کا انعقاد کیا گیا ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ایک لیڈر کو کس طرح مشکلات کو Face کرنا ہے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیز تدبیر اور مسائل آنے کی صورت میں مشکل کا حل نکالتے ہوئے نرمی اور عاجزی کے اوصاف پیدا کرنے اور اپنی ما تحت اسلامی بہنوں کو شفقت سے Deal کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں یوکے، یورپین  یونین، ہند،یوگنڈا اور ساؤتھ افریقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ترقی کرنے کے مدنی پھول ،وقت کی اہمیت اور صحت کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے گئےنیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


نيكى كى دعوت كو عام كرنے كے جذبے کے ساتھ  پچھلے ہفتے ساؤدرن افریقہ کے ملک موریشس میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

30 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

5 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

50 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

93 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک روزانہ پڑھے۔

74 اسلامی بہنوں نے 1200 درود پاک روزانہ پڑھے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے” ایک زمانہ ایسا آئے گا“کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو فتنوں سے بچنے اور اچھی صحبت پانے کے مدنی پھول بیان کئے نیز حلال وحرام کے معاملے میں بے پرواہی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند،  ممبئی ریجن، بنگلور زون، مینگلور کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید مضبوط کرنےکی ترغیب دلائی۔ تقرریاں مکمل کرنے اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں ملک ایران میں کورس بنام ’’فیضان تجوید و نماز کورس ‘‘کاانعقاد ہوا ہے جس میں درست مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھانےکاسلسلہ ہوانیز اس کے ساتھ ساتھ نماز اور فقہ کے مسائل بھی سکھائےگئے۔ 


22 جون 202۱ ء کو ساؤدرن ریجن میں ریجن نگران اسلامی بہن نے موریشس کی ملک نگران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں موریشس میں فیضان شریعت کورس شروع کرنے پر بات چیت کا سلسلہ ہوا مزید اس موقع پر دینی کاموں میں مضبوطی لانے کا ذہن بھی دیا ۔ 


شعبہ علاقائی دورہ للبنات دعوت اسلامی  کےزیراہتمام 22جون 2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے پہلے اجتماعی نیکی کی دعوت کا جدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کوکال کر کے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اوردینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام حبلی زون کہ بلگام کابینہ اؤر گلبرگہ کابینہ میں کفن دفن 5د‌ن کا تربیتی کورس منعقد کیا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو تفصیلاً غسل میت ، کفن کاٹنے اور پہنانے کاطریقہ مستمل پانی ، اسراف سے بچنے کے مدنی پھول وغیرہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیا جس پر انہوں نے غسل میت کا ٹیسٹ دےکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں موقع پڑنے پر غسل میت میں حصہ لینے کی نیت کااظہار کیا۔

شعبہ کفن دفن للبنات دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام حبلی زون تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ کفن دفن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ڈویژن میں زیادہ سے زیادہ تربیتی اجتماع کرنے کفن دفن ٹیسٹ دلواکر زیادہ سے زیادہ غسالہ تیار کرنے، شعبے کو مزید مضبوط کرنے،ماہانہ کارکردگی وقت پر دینے شیڈول فارم جمع کروانے اور رسالہ کارگردگی ویب سائیڈ پر جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنے شعبے میں بہتری لانے کی نیت کااظہار کیا۔