دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ  دنوں ممبئی ریجن تھانے زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کوسہ ڈویژن کی نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ممبرا کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کرتےہوئےذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کےحوالےسے مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام03 مئی2021ء کو ایران میں20 دن پر مشتمل کورس ”فیضان تلاوت قراٰن“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس کے آخری دن مبلغہ دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے شعبوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک درست کرنے کا ذہن دیا نیز اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ دنوں ممبئی ریجن ،تھانے زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ اصلاح ِاعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیک اعمال رسالےکے مطابق زندگی گزارنے کاذہن دیا اور ڈونیشن جمع کر نے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں ایران میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کےلئے اہداف طے کئے نیز دوسرے علاقوں میں سفر کرکے ملاقاتوں کے ذریعے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔


ممبئی  ریجن ویسٹرن زون میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

Fri, 7 May , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں  ممبئی ریجن کے ویسٹرن زون پالگھر کابینہ کے بویسردھانو میں اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریباً61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے آخرت کی تیاری کے موضوع پر بیان کرتےہوئےاسلامی بہنوں کونیک اعمال رسالےکے مطابق زندگی گزارنے،مدنی چینل دیکھنے نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 03 مئی2021ء  کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا کی اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنے، آچے کی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنےاور انڈونیشین زبان سیکھنے کے حوالے سے بات چیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شارٹ کورس کے زیر اہتمام ہند دہلی ریجن نیپال زون کے شہر نیپال میں 20 دن پر مشتمل ’’فیضان تلاوت قرآن ‘‘کورس کاانعقادہوا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان مکمل قرآن پاک کی تلاوت کاسلسلہ ہوا اور ساتھ ساتھ ہی مبلغۂ اسلامی بہن نے قرآنی واقعات کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودعائیں سکھائی۔ 


دعوتِ ‌اسلامی کے شعبہ  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند دہلی ریجن گورکھپور زون کے شہر ایودھیا میں3 دن پر مشتمل ’’ماہ رمضان بخشش کا سامان‘‘ کورس کاانعقادہوا جس میں 81 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ ‌اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی فضیلت اور اس ماہ میں پڑھے جانے والے اوراد و وظائف بتائے نیزاعتکاف کے مسائل عیدالفطر کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ اور سینٹرل افریقہ میں بذریعہ نیٹ مدنی مشورے انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران و سب سے بڑی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے ، فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت ٹیسٹ دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  20 دن پر مشتمل ملک ایران میں فیضان ِتلاوت کورس کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش45 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تلاوت قراٰن پاک سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات بیان کئےاور سورتوں کا تعارف پیش کیا اور مختلف دعائیں سکھائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   ہند دہلی ریجن نیپال زون میں بذریعہ نیٹ ’’ماہ رمضان بخشش کا سامان‘‘کورس کا انعقاد ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ رمضان کی فضیلت، اعتکاف اور شب قدر کی اہمیت پرمبنی مدنی پھول بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔