دعوتِ اسلامی کے  شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن کے چنائی زون میں 4 مقامات پر 3 دن پر مشتمل رمضان بخشش کا سامان کورس‌ کا انعقاد ہوا جن میں 68 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ ‌اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی فضیلت اور اس ماہ میں پڑھے جانے والے اوراد و وظائف بتائے نیزاعتکاف کے مسائل عیدالفطر کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ممبئی ریجن ناگپور زون میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں اراکین زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اور ڈونیشن کے اہداف کو دگنا کرنے کا ذہن دیا ۔

نیزشب و روز کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور مدنی خبروں کو آگے بڑھانے، تحریری مقابلہ میں حصہ لینے اور اس مقابلے کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہونوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   ہند دہلی ریجن دہلی زون کے شہر کردمپوری ،لکشمی نگر، جموں زون کے شہر راجوری ،پونچھ اور نیپال زون کے شہر کاٹھمانڈوں میں 3 دن پر مشتمل ’’ماہ رمضان بخشش کا سامان‘‘کورس کا انعقاد ہوا جس میں 250 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی فضیلت اس ماہ میں پڑھے جانے والے اوراد و وظائف اعتکاف کے مسائل بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ہند دہلی ریجن ،جموں زون کے شہر مہنڈر میں فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں تلاوتِ قرآن پاک سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات سنانے، سورتوں کا تعارف کروانےاور مختلف دعائیں سکھانے کا سلسلہ رہا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ہند دہلی ریجن مرادآباد زون میں آٹھ دن پر مشتمل فیضان ایمانیات کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مرادآباد زون کی مختلف کابینہ کی مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی عقائد و اصلاح ِاعمال کے حوالے سے دینی معلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دے کر ہر کابینہ میں اس کورس کا آغاز کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دہلی ریجن نیپال زون میں بذریعہ نیٹ’’ ماہ رمضان بخشش کا سامان ‘‘کورس کا انعقاد ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوت ِاسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہِ رمضان کی فضیلت بتاتےہوئے اسلامی بہنوں کو مسجد بیت میں اعتکاف کرنے کے مسائل بتائےاور شب قدر کی اہمیت پرمبنی نکات فراہم کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ہند دہلی ریجن آگرا زون کےشہر فتح پور سیکری میں ’’فیضانِ تلاوتِ قراٰن‘‘ کورس کا انعقاد ہواجس میں تقریباً 229 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تلاوت قراٰن پاک سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات سنانے، سورتوں کا تعارف کروانے، اور مختلف دعائیں سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن موڈاسا زون میں20 دن پر مشتمل”فیضانِ تلاوت قراٰن“کورس کا 4 مقامات پر اختتام ہوا جس میں تقریباً 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان مکمل قراٰ ن پاک کی تلاوت کاسلسلہ ہوا اور ساتھ ساتھ ہی مبلغۂ اسلامی بہن نے قراٰنی سورتوں کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودعائیں اور دیگر وظائف بھی بتائے۔ 

 


    دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں اجمیر ریجن کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کاجائز لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور ان میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز اسلامی بہنوں کو ڈو نیشن جمع کرنے کاذہن دیااور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں  ممبئی ریجن پونے زون و ناگپور زون کی وردھا کابینہ میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’توبہ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ لینے، اجتماع پاک میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے گناہوں سے بچنے و دینی ماحول سے وابستہ رہنے نمازوں کی پابندی کرنے کی نیت کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ ممبئی ریجن ناگپور زون کی وردھا کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں وردھا کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ سے متعلق مدنی پھول پیش کرتے ہوئے عاملات نیک اعمال بننے کاذہن دیا نیز وقت پر کارکردگی آگے بڑھانے اور اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ممبئی  ریجن پونہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں پونہ زون کی تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ممبئی ریجن کی پونہ زون نگران اسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے اور

ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔