دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یکم جون2021ءبروز منگل جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 3اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بنگلہ دیش ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور وقت پر کارکردگی دینے، اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کی اطاعت کرنے،رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور اپنی ذمہ دار کو ہر ماہ جمع کروانےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ملک ایران میں ڈویژن سطح پر بذریعہ اسکا ئپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”غیبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غیبت سے بچنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  تنزانیہ دارالسّلام میں ا نگلش زبان میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہکے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت مبارک اور ذوق عبادت کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز صحیح بخاری شریف کی بارگاہ رسالت میں مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے صحیح بخاری شریف کو پڑھنے سننے اور اس کا ختم کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  تنزانیہ دارالسّلام کے دو علاقے رڈ کراس اور کریاکو میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” فیضان سیدنا امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے القابات ، اعلیٰ کرداراورزمانہ تعلیم“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ کی سیرت کو اپنانے ، دینی کاموں میں حصہ لینے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن سوراشٹر زون میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

رکن زون اسلامی بہن نے شعبہ فنانس ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای -رسید کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ای -رسید کے نظام کو مضبوط بنانے اور اسلامی بہنوں کو ای -رسید استعمال کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ہند  اجمیر ریجن کی مختلف زون کوڈا، موڈاسا اور کچ زون کا بذریعہ اسکائپ 25، 27 اور28 مئی 2021ءکو ماہانہ مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈونیشن بکس رکن زون اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اور گھریلو صدقہ بکس لگوانے، ڈونیشن بکس رکھوانے ،ڈونیشن بکس کی مزید ڈیمانڈ دینے اور ڈونیشن بکس کی ڈیٹا انٹری کرنے کےحوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 28 مئی 2021ء    کو ہند ممبئی ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں اراکین زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اور ماہانہ کاکردگی جدول وقت پر جمع کروانے نیز گھریلو صدقہ بکس زیادہ سے زیادہ گھروں تک پہنچانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام اجمیر ریجن بڑودا زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اس میں بہتری لانے کے حوالے سے ا نکات بتائے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 28 مئی بروز جمعہ 2021 ءکو آ ن لائن شارٹ کورسز  کی اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان کے شہر (کراچی ،ملتان، لاہور سیالکوٹ کی شارٹ کورسز کی مدرسات اور ناظمات کے ساتھ ساتھ ہند کے مختلف شہروں اور یوکے کے شہر لندن ،بریڈفورڈ اور برمنگھم )کی شارٹ کورسز کی مدرسات اور ناظمات نے بھی شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت اصلاح ِاعمال کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے آ ن لائن کورسز کے تحت ہونے والے کورسز میں رسالہ نیک اعمال کا تعارف پیش کرنے اور روزانہ چند نیک اعمال تفصیلی بیان کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے بھی اس سلسلے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 27 مئی 2021 ءکو بنگلہ دیش کے شہر چٹاگونگ فینی زون میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔