دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”نرمی کی اہمیت اوردل میں نرمی پیدا کرنے“ کے موضوع پر بیان کیا اورسیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو نرمی کے فضائل بتائیں۔

اسی طرح جنوبی کوریا کے شہر کمھے میں فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ایک بیمار اسلامی بہن کی عیادت کی اور اس کے بعد کمھے کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات شروع کر نے اور دینی کاموں کو بہتر بنانے پر کلام کیا۔