دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  03 جولائی2021ء کو بنگلہ دیش کے شہر راجشاہی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مشاورت تیار کرنے کاہدف دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش  ڈھاکہ نارتھ زون محمد پور کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماعِ پاک کے اختتام پر ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے بارے میں مدنی خبر دینے اور اصلاحِ اعمال کی مزید ذمہ دار اسلامی بہن تیار کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بنگلہ دیش چٹاگانگ ریجن میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال کی ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز آئندہ کارکردگی وقت پر دینے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام 03 جولائی2021ء کوتنزانیہ دارالسّلام میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو ذمہ داری تقسیم کی نیز تنزانیہ دارالسّلام میں بہار شریعت کورس اور مدرسۃ المدینہ بالغات کھو لنے کے حوالے سے مشورہ کیا جبکہ نیکی کی دعوت شروع کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام گزشتہ دنوں  تنزانیہ دارالسّلام کے دو علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو عبادت کے لئے اپنے آپ کو بیدار رکھنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام 03 جولائی 2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  03 جولائی 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کےعلاقے پیٹرماریٹزبرگ(Pietermaritzburg) میں اردو زبان میں بذریعہ واٹس اپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”شانِ سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز للبنات کے زیر اہتمام 02جولائی 2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں شب وروز کی ذمہ دار اسلامی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ویلکم اور جوہانسبرگ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز کی ملک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کی اہمیت بتاتے ہوئے اس شعبے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کاموں کی مدنی خبریں سینڈ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے پولوکوانے (Polokwane) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے دو اسلامی بہنوں کے گھر جا کرنیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے شہر سیدپور میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور رسالہ نیک اعمال کی کار کردگی بڑھانے کے حوالے سے اہم نکات بتائےنیز تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا۔