دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں شعبہ فیضان ِاسلام کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فیضان اسلام کی ذمہ دار عالمی سطح تعلیمی امور ذمہ دار ، مفتشہ اور شفٹ ناظمہ نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں پڑھنے والی طالبات خصوصا ً فیضان اسلام پر خصوصی شفقت کرنے کی ترغیب دلائی تاکہ وہ مستقل پڑھتی رہیں ، شعبہ فیضان اسلام کی نیو مسلم کے لئے آن لائن اجتماع کے لئے لائحہ عمل اور ان سے مضبوط رابطے کی ترغیب پر بات چیت ہوئی ۔