دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک  میں 3 علاقوں میں بذریعہ اسکائپ ”سنتوں بھرے اجتماع ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں تقریباً 52 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مبلغہ اسلامی بہنوں نے ’’حضرت مُوسیٰ علیہ السلام کی شان و عظمت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 جولائی 2020ء بروز اتوار یورپپین یونین ریجن کے ملک سویڈن (Sweedan ) میں بذریعہ اسکائپ ”سنتوں بھرے اجتماع ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’حضرت مُوسیٰ علیہ السلام کی شان و عظمت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ نیز اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔


امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ’’ اللہ میاں کہنا کیسا ہے؟‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

یورپین یونین ریجن کی تقریبًا3742 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’ اللہ میاں کہنا کیسا ہے؟‘‘ پڑھنے، سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جولائی 2020 کو یوکے کے شہر لندن والتھم سٹو میں آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ڈویژن کفن دفن ذمدار اسلامی بہن نے انفرادی کوششوں کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کو اپنی قربانی اور کھالیں جمع کرنے کے متعلق ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیرِ اہتمام 14 جولائی 2020ء کو یوکےکے مانچسٹر ریجن کی مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ مدنی عطیات بکس ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذوالحجہ کے مدنی پھولوں پر گفتگو ہوئی اور قربانی کے فارمز پُر کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔ اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی گئی کہ ہدف سے بڑھ کر اجتماعی قربانی کیلئے بکنگز کروائیں۔


دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 14 جولائی 2020 کو یوکے کے علاقے راچڈیل میں آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے قربانی کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کو اپنی قربانی اور کھالیں جمع کرنے کے متعلق ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی دورہ لندن ریجن اسلامی بہن نے ویسٹ لندن کی تمام ڈویژن ذمہ داران  کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ، جس میں متعدد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نیکی کی دعوت کے نکات سمجھائے گئے۔ ایک اسلامی بہن کو کابینہ سطح پر مدنی دورہ کی ذمہ داری دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈزکابینہ میں مجلس مدنی دورہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار نے 3 ڈویژن ذمہ داران کے ساتھ مدنی دورہ کے اہم نکات پر با ت کی۔شعبہ کو  مضبوط بنانے اور کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام 13 جولائی2020ء کو یوکے کے شہر ویسٹ یارکشائر کیگلی میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں متعدداسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل ِمیت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جولائی 2020 ء مانچسٹر ریجن کے علاقے برنلی میں اسکائپ کے ذریعے مدنی حلقہ ہوا جس میں متعدد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے قربانی کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کو قربانی کی کھالیں دینے کی ترغیب دلائی۔ فقہ کے شعبے میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’کن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے؟‘‘ کے متعلق سکھایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام 14 جولائی 2020 کو یوکے کے شہر سلاؤ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام 13 جولائی2020ء کو یوکے کے شہر سلاؤ میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدداسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل ِمیت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔