دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام قراٰنِ کریم کی تعلیمات کو عام کرنے
کے جذبے کے تحت یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن (Sweden) میں مدرسۃ المدينہ بالغات کا آغاز کیا گیا ہے
اس مدرسۃ
المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ درست قراٰنِ کریم پڑھنےکے ساتھ
ساتھ مختصر دعائیں اور سورتیں بھی یاد کروائی جائیں گی۔
داخلہ کی خواہشمند اسلامی بہنیں نیچے دئیے گئے ای میل پر رابطہ کر
سکتی ہیں ۔
یورپین یونین
ریجن کے ممالک کی نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے ممالک کی نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین ریجن
کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو
بڑھانے کے متعلق مختلف امور پر نکات دئیے نیز مدنی انعامات کی مدنی تحریک کی کارکردگی کےلئے خوب خوب
انفرادای کوشش کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 جولائی 2020ء کویورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی کے چار ذیلی حلقوں میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 52 مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے " ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دن کی فضیلت" کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقوں
میں شریک اسلامی بہنوں کو ذوالحجۃ
الحرام کے ابتدائی 10 دنوں میں پڑھے جانے والے مختلف اذکار بیان کئے۔
یورپین یونین ریجن کے ملک بلجئیم میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک بلجئیم ( Belgium) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 25 مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
بلجئیم کی
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے " ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دن کی فضیلت" کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو حرمت والے مہینے، سب سے افضل ذکر اور گوشت کے طبی فوائد
بتائیں نیز ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب سے متعلق بھی معلومات فراہم کیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں یوگنڈا
میں پانچ دن پر مشتمل”فیضانِ طہارت
کورس “مکمل
(اختتام)ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو وضو ،غسل ،تیمم کا طریقہ، پاکی ناپاکی کے احکام ، مستعمل پا
نی ، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ سکھایا گیا ۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر یوباسٹی(Yuba
city) میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ
ذوالحجۃ الحرام کے 10 دنوں کے فضائل و
برکات بیان کئے نیز اس ماہ مبارک کے 10 دنوں میں نیک کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
یورپین یونین
ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپین ، فرانس ، سویڈن ، جرمنی ، آسٹریا ، بیلجیئم، ہالینڈ ، ڈنمارک اور اٹلی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شارٹ کورسزذمہ دار اسلامی بہن ( رکن مجلس بیرون ملک )نے اِبتداً ”دل جیتنے کے نسخے“ کے موضوع میں
سے چند نکات بیان کئےاور پچھلے ماہ میں
ہونے والے شارٹ کورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دعوتِ اسلامی
کے شب و روز کے حوالے سے یوکے کی اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لندن ، برمنگھم ، مانچسٹر اور اسکاٹ لینڈ ریجنز
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن(مجلس بیرون ملک کی رکن) نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شب و روز کے لئے خبریں دینے کے اہم نکات
پر تربیت کی نیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کے
لئے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام20 جولائی 2020ءکو یوکے کے شہر بریڈ فورڈ میں تین دن پر مشتمل ” تربیت
اولاد کورس“ کا اختتام ہوا۔ اس کورس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو اسلامی اصولوں کے
مطابق بچوں کی بہترین پرورش کرنے کے حوالے
سے مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام20 جولائی
2020ء سےیوکے کے شہر بریڈ فورڈ میں پانچ دن پر مشتمل آن لائن” سیرت النبیﷺ
کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش
30 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
کورس میں اسلامی بہنوں کو پیارے آقا ﷺکی سیرت کے بارے میں
معلومات فراہم کی جائےگی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام جولائی
2020ء میں یوکے کے شہروں(
ڈونکاسٹر، شیفیلڈ، ویک فیلڈ، ڈیوسبری، بریڈفورڈ، لیڈز، نیو کیسل، اسٹاکٹن آن ٹیس، مڈلز برو، ہیلی فیکس) میں آن لائن لنک کے ذریعے پانچ دن پر مشتمل”فیضانِ طہارت کورس“کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 126 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو و غسل اور تیمم کا طریقہ،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان، اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو
گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشقِ مصطفےٰ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 مدنی
انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے شہروں چشم اور ہائی وِکمب میں مدنی
انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔