لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشقِ مصطفےٰ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے شہروں چشم اور ہائی وِکمب میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔