دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 19 جولائی 2020ء کو یوکے کے
شہر ووکنگ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے ” ظاہر اور باطن ایک جیسا رکھیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 19جولائی 2020ء کو یوکے لندن
ریجن میں مختلف مقامات (ہیرو ، ایسٹ ہم ، لوٹن ، سلاؤ ، ووکنگ ،
ولڈسن گرین) پر
آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 99 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ذوالحجہ کے پہلے 10 دن کے فضائل و
اذکار بیان کرتے ہوئے نفلی روزں کی اہمیت بیان کی اور قربانی کے فضائل بیان کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔
برمنگھم ریجن
میں مختلف مقامات پر آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام15جولائی
سے 19جولائی 2020ء تک یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات (نارتھ،ساؤتھ،ویسٹ
برمنگھم، اسٹوک آن ٹرنٹ،والسال، ٹیل فورڈ،بلیک کنٹری،سیبڈول) پر آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن
میں کم و بیش 567 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت
اسلامی نے ذوالحجہ کے پہلے 10 دن کے فضائل و اذکار بیان کرتے ہوئے نفلی روزں کی
اہمیت بیان کی اور قربانی کے فضائل بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن بھی
دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام یوکے کے
شہر برمنگھم میں 20 جولائی 2020ء سے اسلامی
بہنوں کے لئے”طہارت کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کورس کی مدت پانچ دن جبکہ دورانیہ ایک
گھنٹہ12 منٹس ہوگا۔
اس آن لائن شارٹ کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ
کرسکتے ہیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام یوکے کے
شہر برمنگھم میں پانچ دن پر مشتمل”فیضانِ
طہارت کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو وضو و غسل اور تیمم کا طریقہ،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان
اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام یوکے برمنگھم کے شہر ڈربی میں 26 دن پر مشتمل”مدنی قاعدہ کورس“کا
سلسلہ جاری ہے جس میں 14 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
مدرّسہ اسلامی بہن کورس میں شریک اسلامی بہنوں
کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کے بارےمیں معلومات
فراہم کر رہی ہیں۔ اس موقع پر طالبات نے خود سیکھ کر دوسروں کو پڑھانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔
یوکے کے شہر پیٹربرومیں
پہلی بار ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام یوکے کے شہر پیٹربرو (Peterborough)میں پہلی بار ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے لئے مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے کے متعلق بیان ہوا۔
اس اجتماع
میں 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی
اور مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اپنی کارکردگی
ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینے کی نیت کی۔
گلاسگو ، ایڈنبرا،
لیٹن اور ہونسلوو میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام یوکے کے شہر گلاسگو ، ایڈنبرا، لیٹن اور ہونسلوو میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں تقریباً91 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”قربانی“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ذوالحجۃا
لحرام کے پہلے دس دنوں کے فضائل کے بارے معلومات فراہم کیں نیز دعوت اسلامی کے
ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام کوآئرلینڈ(Ireland) ریجن میں آن لائن 12 دن پر مشتمل”آئیے
مدنی کام سیکھیں کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کام سیکھنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور تنظیمی تربیت کے
حوالے سے مدنی پھول سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ
اہتمام یوکے کے شہر ٹوٹنگ (Tooting)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی کی ڈویژن میلان میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میلان کے علاقے لنیانو کی ذمہ دار اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ اہداف پر کلام کرتےہوئے اجتماعی
قربانی کے لئے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی تحریک کے کاموں میں اضافے کے
لئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں پرانفرادای کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) کے تین علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گی جن میں تقریباً 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے " ذوالحجۃ
الحرام کے ابتدائی 10 دن کی فضیلت"
کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
حرمت والے مہینے، سب سے افضل ذکر اور گوشت کے طبی فوائد بتائیں نیز دعوت اسلامی کے
تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔