دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  للبنات کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے بلیک برن میں تعویذاتِ عطاریہ کا 1 بستہ (اسٹال) لگتا ہے ہیں جہاں سے اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کا روحانی علاج کرتی ہیں۔

ماہ جون 2021ء میں اسلامی بہنوں کو کم و بیش 64تعویذاتِ عطاریہ دئیے گئے اور اورادِ عطاریہ کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

واضح رہے کہ یہاں بستہ ہر ہفتے لگ رہا ہے اور کوڈ 19 میں بھی دکھیاری امت کی خیرخواہی جا رہی ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  29 جون2021ء کویوکے مانچسٹر ریجن گریٹر مانچسٹر(Greater Manchester) کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے ”ترقی کے مدنی پھول“ پیش کئے اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز دعوت اسلامی کے ساتھ قربانی کے زیادہ سے زیادہ حصے بُک کروانے کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام 27 جون 2021ء کو اسپین کے ڈویژن بادالونا (Badalona) میں بذریعہ اسکائپ اجتماعی قربانی کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بادالونا ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نےقربانی کے متعلق اہم نکات بیان کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دئیےاور یہ بھی بتایا کہ اجتماعی قربانی کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کی قربانی کو شرعی اصولوں کے مطابق ادا کرنا اور ضائع ہونے سے بچانا ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  جون 2021ء کے آخری ہفتے اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقوں ترینیتات (Trinitat)، مونتقادہ (Montcada)، کورنییا (Cornella) میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کا مقصد،ان پر عمل کرنے کے آسان طریقے اور ان پر کیسے عمل بڑھایا جائے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون 2021ء  کے آخری ہفتے اسپین کے ڈویژن بادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں آرتیگاس (Artigues)، لا سالوت (La Salut)، سانت کرست (Sant Crist)، سانتا کلوما (Snata Coloma) اور بیسوسمار (BesosMar) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش208 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون 2021ء  کے آخری ہفتےاسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مونتقادہ (Montcada)، ترینیتات (Trinitat)، بئیر امات (Virrei Amaat) اور کورنییا (Cornella) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں 78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  28 جون2021ء کو آسٹریا (Austria) کے شہرویانا(Vienna ) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے فقہ میں نماز کی شرائط سکھائی اور مدنی مذاکرے کی دوہرائی کروائی نیز دینی کاموں میں عملی طور پرحصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں آسٹریا (Austria) کے شہرویانا(Vienna ) میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ”کھانے پینے کی سنتوں “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو کھانے پینے کے آداب سکھائیں نیز نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ناروے (Norway) میں مقامی زبان نارویجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”والدین کا ادب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جون2021ء کےآخری ہفتے ناروے (Norway) میں 4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں حا گیرود( Haugerud شیسمو کھوشے(Skjesmokorset فاریسٹ(Furuset) ، گرورد ( Grorud) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”ایک زمانہ ایسا آئے گا؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئےاس دور میں فتنوں سے بچنے کے لئے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ناروے  کے شہر اوسلو (Oslo)میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”توبہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو توبہ کرنے کے فضائل بتائیں نیز اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ بھی سکھایا۔ آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےدینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے دیگر اسلامی بہنوں پر بھی انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23تا 27 جون2021ء تک آئر لینڈ(Ireland) ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔