
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 جولائی 2020 بروز بدھ
نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا
بزریعہ اسکائپ کینیڈا کابینہ اور امریکہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں٘کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ہفتہ دعائے شفاء اجتماع کے
حوالے سے کلام ہوا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے اور مریضوں، بیماروں کی عیادت کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔
عید قرباں پر مجلس ویلفیئر کی جانب سے اسپیشل افراد کے
لئے خیر خواہی کا اہتمام

کراچی کے علاقے P.I.B
کالونی میں ایام عید میں مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت اسپیشل اسلامی بھائیوں کیلئے خیر خواہی کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس
موقع پر دو نابینا اسلامی بھائیوں نے نعت شریف بھی پڑھی۔نگران مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر شفاعت علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں اسپیشل افراد
کے لئے دعو ت اسلامی ویلفیئر کی جانب سے خیر خواہی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ گونگے،بہرےاورنابیناافراد
کوعموماًمعاشرےمیں کم ہی اہمیت دی جاتی ہے۔مگر اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ سنتوں
کو عام کرنےوالی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نےان اسپیشل افرادکوتنہانہیں چھوڑا اوران کیلئےبھی دینی و
اخلاقی تربیت کااہتمام کیا جس کےسبب گونگے، بہرے اور نابینا سینکڑوں افراد مدنی
ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ بلاشبہ یہ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر تَحریک دعوتِ
اسلامی کا وہ منفرد اورعظیم کارنامہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔
سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی قربانی کی کھالیں
دعوت اسلامی کو دیں

پچھلے دنوں مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے کراچی
میں سیاسی رہنماڈاکٹر فاروق ستار سے
ملاقات کی تھی۔ دوران ملاقات انہوں نے عید قرباں پر اپنی قربانی کی کھالیں دعوت
اسلامی کو دینے کی نیت تھی۔
اسی سلسلے میں سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار
نےدعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے لئے اپنی قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو دیں اور آئندہ بھی تعاون کرنے کی
یقین دہانی کروائی۔
عید قرباں کے موقع پر اراکین شوریٰ کا کراچی میں مختلف
کھال پوائنٹس کا دورہ، اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں

عید قرباں کے موقع پر دعوت اسلامی کے جملہ
اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ملک بھر میں کھالیں اکھٹی کرنے کا سلسلہ ہوا۔
اسی
سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اراکین شوریٰ حاجی
محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ کے ہمراہ کراچی میں مختلف جگہوں پر کھال جمع
کرنے کے لئے لگائے جانے والے کیمپس کا
دورہ کیا۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ نے کیمپس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کھال
جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔

اس سال ذوالحجہ 1441ھ میں سرگودھا زون میں
کھالیں جمع کرنے کے لئے پانچ گودام بنائے گئے ہیں جن میں ایک گودام بھلوال شہر میں
بنایا گیا ہے۔ اس گودام میں بھلوال، میانی، بھیرہ اور پھلروان میں جمع ہونی والی
کھالوں کو اکٹھا کیا گیاہے۔
03اگست 2020ء کو نگران سرگودھا زون محمد عادل
رضا عطاری نے بھلوال کے کھال گودام کا وزٹ کیا اور وہاں کھالوں میں نمک لگائے جانے
والے کاموں کا جائزہ لیا۔
نگران بھلوال مشاورت محمد حسنین عطاری نے گودام
کے اخراجات، کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی خیر خواہی، لیبر کی بہترین سہولیات
کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کے حوالے سے نگران زون کو اپڈیٹ دی۔
اس موقع پر نگران زون نے کھالوں کوسنبھالنے، گودام کی سیکورٹی اور صفائی کے انتظامات کے
حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔

اولیاء سے محبت کی حکایات اور فکر انگیز فرامین پرمشتمل
شیخ
طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے
معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا
اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ َغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
37صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2014سے
لیکر اب تک اردو زبان کے4مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ5ہزار سے زائد
جبکہ دیگر5زبانوں میں17 ہزار200سے
زائد شائع ہوچکا ہے
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے15روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل مجلس رابطہ کے ذمہ دار نے بلوچستان کے شہر سبی میں قبائلی شخصیت اور
کنٹریکٹر حاجی اللہ بچایا ہانبھی کی ہمشیرہ اور ہانبھی قومی اتحاد کے صوبائی
آرگنائزر سماجی شخصیت حاجی گل زمان ہانبھی کی پھوپھی کی وفات پر تعزیت کا اظہار
کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ سے جاری شدہ مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔
گوجرانوالا
میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں گوجرانوالا زون کے اراکین کابینہ کا مدنی
مشورہ

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوجرانوالا میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں گوجرانوالا زون کے اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں جلد از جلد تقرری مکمل کرنے، پیشگی
و عملی جدول مقرر وقت میں بنانے سمیت
مختلف شعبے کےمختلف کاموں پر کلام کیا گیا۔
اس موقع پر مجلس خدام المساجدوالمدرس کے ذمہ
داران کی نگران کابینہ قمر عطاری سے ملاقات بھی ہوئی ۔
مولانا قاری
احسان اللہ چشتی امام جامع مسجد غوثیہ چشتییہ و مدرس دار العلوم چشتیہ غوثیہ کچہری
روڈ منڈی بہاوالدین سے ملاقات

دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی
مجلس رابطہ بالعلماءنے مولانا قاری احسان اللہ چشتی امام جامع مسجد غوثیہ چشتییہ و
مدرس دار العلوم چشتیہ غوثیہ کچہری روڈ منڈی بہاوالدین سے ملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
مولانا محمد
وسیم عباسی قادری مہتمم ادارہ انوارالاسلام اسلام آباد سے ملاقات

دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی
مجلس رابطہ بالعلماء کی مولانا محمد وسیم عباسی قادری مہتمم ادارہ انوارالاسلام
اسلام آباد سے ملاقات ہوئی اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے مولانا محمد وسیم عباسی
قادری کو دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام منڈیالی شیخوپورہ روڈ میں چرم قربانی کی حفاظت کا سلسلہ

الحمد اللہعزوجل دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں حاجی محمد اجمل عطاری
رکن زون مجلس ازدیاد حب لاہور شمالی زون اور محمد ناصر عطاری رکنِ زون مجلس تحفظ اوراقِ
مقدسہ لاہور جنوبی زون نے ڈویژن فروز والا شاہدرہ مریدکےذمہ داران و اہلِ علاقہ
اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر امیرِ اہلسنت دامت
برکاتہُم العالیہ کی دعاوُں کا حصّہ پانے کی نیت سے قربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ جمع
کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
اہل علاقہ
اسلامی بھائیوں نے عید کے پہلے 2 دن بھر پور کوشش کرتے ہوئے 7 گاڑیاں قربانی کی
کھالوں سے بھری ہوئی دعوتِ اسلامی کے کھالوں کے کارخانے منڈیالی شیخوپورہ روڈ
روانہ کیں جبکہ خدمت دین کےجذبے کے تحت عید کے تیسرے روز بھی اسلامی بھائیوں نے
قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے اپنا وقت دیا ۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری
رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ )

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 27جولائی 2020ء بروز پیر اطراف ستگھرہ ضلع اوکاڑہ میں مدنی
مشورے کا اہتمام ہوا جس میں رکن کابینہ و ڈویژن ذمہ داران مجلس عشرنے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی محمد
لیاقت علی عطاری نے گاؤں سطح کے ذمہ داران کاتقرر کیا اور مدنی کاموں کو بڑھانے ،ہفتہ
وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے، دوسروں کوبھی دعوت دینے
کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی ۔(رپورٹ:اویس عطاری)