دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز پیر آسٹریلیا میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل ِ مدینہ میں 41 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا جبکہ 91اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز پیر نیوزی لینڈ میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل ِ مدینہ میں دو اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا جبکہ 4اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز پیر  ہند کے شہر جمشید پور اور سنگھ بھوم میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل ِ مدینہ میں 300 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیااور سنا جبکہ 183اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 اور 29 جولائی 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں دومقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن  میں کم و بیش 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ”جلد بازی کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت  27 جولائی 2020ء کورحیم یار خان میں زون سطح کی ذمہ اسلامی بہن نے ابراہیم پبلک اسکول جن پور کی ٹیچر سے ملاقات کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےمدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنےاور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ 


رکن شوری حاجی بلال عطاری نے 4 اگست بروز منگل نجی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور دیگر شخصیات کے ساتھ مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ اسلام آباد کا وزٹ فرمایا۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن ضمیر عطاری مدنی نے شخصیات کو خوش آمدید کہا اور انہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیا بھر میں دی جانے  والی آن لائن قرآن و سنت کی تعلیم کے بارے میں آگاہ کیا۔)محمدفیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار(


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 5اگست2020ء بروز بدھ مجلس رابطہ کے ذمہ دارنے کوئٹہ میں بلوچستان کے معروف قبائلی و سیاسی رہنما سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی سےملاقات کرتے ہوئےعید کی مبارکباد پیش کی اور دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کرونا وائرس کے دوران بلڈ ڈونیشن کیمپس سمیت دیگر فلاحی سرگرمیوں کے متعلق  آگاہی فراہم کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل منجھو شوری ضلع نصیر آباد میں نگران کابینہ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت  میر محمد خان لہڑی اور ان کے بڑے بھائی قبائلی و سیاسی رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لھڑی اور میرمحمدیوسف لہڑی ڈاکٹر احمد علی لھڑی سمیت دیگر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سےملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارک باد پیش کی۔

دوسری جانب 5اگست2020ء بروز بدھ لودھراںضلع کونسل ہال میں منعقدہ سرکاری تقریب میں مجلس رابطہ کے ذمہ دارکی شرکت ہوئی جہاں موجودایم این اے میاں شفیق ارائیں سےمجلس رابطہ کے ذمہ دار نے ملاقات کی اورخوشی کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے ڈومکی ہاؤس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کی معروف قبائلی شخصیت سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی اور ان کے بیٹے میر درک خان ڈومکی سےملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارک باد پیش کی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا  وزٹ کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 3اگست2020ء بروز پیرمجلس رابطہ کے ذمہ داران نےعید کے تیسرے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آر او (ریجنل آفیسر) سی ٹی ڈی رخشان ڈویژن محمود نوتیزئی سے ملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارک باد پیش کی اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے پسرور میںSHO عمران سلطان تھانہ صدر سے ملاقات کی اور عید پر قربانی کی کھالوں پر دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا جس پر SHO عمران سلطان تھانہ صدر نے اظہار مسرت کرتے ہوئے آئندہ بھی اسی طرح دین کی خدمت کے جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے غلام جیلانی(ایم پی اے متحدہ قومی موو منٹ پاکستان) ،بلال عبدالغفار(ایم پی اےپاکستان تحریک انصاف )،مشتاق احمد سومرو (ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت)اورمحمد یوسف میمن(ڈپٹی سکریٹری ایس جی اے اور سی ڈی ڈیپارٹمنٹ)سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک بادیتے ہوئےمختلف عنوان پر گفتگو کی جبکہ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی فلاحی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے تحت کی جانے والی خدمات دین کو خوب سراہا اور اپنے تاثرات دیئے۔