دعوت اسلامی کی مجلس تحفط اوراق مقدسہ کے تحت 23جولائی  2020ء بروز جمعرات پاکپتن زون اوکاڑہ کابینہ کا محمدشفیق عطاری مجلس اوراق مقدسہ نے وزٹ کیا اور مدنی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے ڈویژن ذمہ داران مجلس تحفط اوراق مقدسہ کا مشورہ فرمایا ۔

اس مشورے میں محمدشفیق عطاری نے مقدس اوراق کے آداب و حفاظت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے تحفط اوراق مقدسہ کے باکسز نصب کرنے، خالی کرنے اور شرعی انداز سے محفوظ کرنے کے اہم نکات پیش کئے ۔(رپورٹ:فہیم عطاری رکن کابینہ مجلس تحفط اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت29 جولائی 2020 بروز بدھ کراچی ریجن کورنگی برانچ سے رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی مجلس آئی ٹی کا مدنی مشورہ کیا جس میں نیو سوفٹ وئیر اور فیوچر پلاننگ کے حوالے سے چند امور پر کلام کیا گیا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں سید خالد مدنی رکن ریجن فیصل آباد مجلس رابطہ بالعلماء نے آستانہ عالیہ پیر بارو شریف فتح پور میں حاضری دی اور وہاں سجادہ نشین پیر محمد حسن باروی صاحب سے ملاقات کیا اور انہیں بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت کی طرف سے جاری کردہ پیغام سنایا جس پر پیر محمد حسن باروی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلسنت کو دعاؤں سے نوازہ۔

دوسری جانب سید خالد مدنی رکن ریجن فیصل آباد مجلس رابطہ بالعلماء نے فتح پور کے رکن زون اور رکن کابینہ مجلس رابطہ بالعلماء کے ساتھ فتح پور کابینہ کا مدنی مشورہ کیا جس میں شخصیات سے ملاقات کے مدنی پھولوں پر تبادلہ خیال کیا ۔


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں محمد ظہیر عباس مدنی ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ بالعلماء نے قاری اسد شاہ گردیزی مدرس جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔

دوسری جانب پیر سید نویدالحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کے مرید خاص مولانا محمد ثاقب نعیم جلالی سے محمد ظہیر عباس مدنی ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ بالعلماء نے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے ملتان ریجن کے ذمہ دار محمد امین عطاری اور شجاع آباد زون کی میلسی کابینہ کے ذمہ دار کے ساتھ ملیسی میں تاجران سے ملاقاتیں کیں اور مدنی حلقہ لگایا نیز تاجران کو تقسیم رسائل اور مدنی پیکجز کی تقسیم کا ذہن دیا جس پر الحمد اللہ عزوجل ہاتھوں ہاتھ مختلف دوکان داروں نے مدنی پیکجز خرید کر تقسیم کئے اس دوران ذمہ داران دعوت اسلامی نے کارو بار میں برکت کے لئے دعائے خیر کا اہتمام بھی کیا ۔(رپورٹ:محمد فاروق عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان افس ذمہ دار )


دعوت اسلامی  کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس عبدالسمیع عطاری نے ڈیرہ اسماعیل خان زون کا مدنی مشورہ کیا جس میں مین سٹی میں مساجد کے قیام، بائی پاس، سوسائٹیز اور نیو لاری اڈا پر مساجد بنانے کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے اس مدنی مشورے میں نگران زون بشیر عطاری نے بھی شرکت کی ۔

دوسری جانب رکن شوری سید لقمان عطاری نے خدام المساجد ایڈمن مجلس کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں آپ نے کراچی کے اہم ایریاز میں خدام المساجد آفس کھولنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 28 جولائی 2020ء بروز منگل رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن محمدسخاوت رضا عطاری المدنی نے لاہورریجن کی برانچ مزنگ اور برانچ اچھرہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ فرمایاجس میں مدنی کاموں اور تعلیمی و انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر مدنی پھول دیئے ۔ 


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں سید خالد مدنی رکن ریجن فیصل آباد مجلس رابطہ بالعلماء نے لیہ زون کا دوررہ کیا جہاں لیہ کابینہ کے نگرن کابینہ، رکن زون،اراکین کابینہ اور تین رکنی مجلس رابطہ بالعلماء کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

اور دربار عالیہ سواگ شریف تحصیل لعل عیسن کروڑ ضلع لیہ میں صاحبزادہ احمد حسن نقشبندی سے ملاقات کی اور دربار شریف پر حاضری دی جبکہ جامعہ محمدیہ حسنیہ تعلیم القرآن میں مدرسین سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

دوسری جانب مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی، رکن مجلس محمد عمران عطاری، ڈویژن نگران محمد رمضان عطاری سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے مولانا مفتی محمد عابد جلالیرحمۃ اللہ تعالی علیہ کے ختم( قل شریف )کے سلسلے میں بھکھی شریف میں شرکت کی اور مرحوم کے والد محترم، بڑے بھائی جان اور بیٹوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مختصر فتاوی اہلسنت اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی 11،10 اور 12  ذوالحجہ 1441ھ کو چرم قربانی اکھٹے کرنے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے حصہ لیا۔

اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے والے طلبہ کرام نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور طلبہ کرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھول پیش کئے۔


محمد جعفر ندیم (ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل ملتان )، خواجہ قیصر بٹ (ممبر بار کونسل ملتان و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان)، محمد ایوب بزدار (اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب لاہور ہائی کورٹ بینچ ملتان)، امجد علی انصاری (اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ملتان بینچ)، محمد بلال عطاری (ایڈوکیٹ و ممبر ڈسٹرکٹ بار ملتان) اور محمد عمران (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی مجلس وکلاء کی دعوت پر مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان آمد ہوئی۔ نگران زون اور زون ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کو مجالس جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ، تعمیرات، آئمہ مساجد اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ نگران زون نے وکلاء حضرات کو دنیا بھر میں دین متین کی خدمات اور موجودہ صورت حال میں ہونے والے فلاحی کاموں، تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کے عطیات کی فراہمی کے سلسلے میں ملک بھر میں چلائی جانے والی بلڈکیمپین کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کےفلاحی کاموں کو سراہا۔


سندھ کے شہر حیدرآباد کے نگران زون، شعبہ تعلیم اور مجلس ڈاکٹرز کے ذمہ داران نے لیاقت یونیورسٹی میں R.B.C اسپتال کے زیر انتظام چلنے والے بلڈفاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ندیم اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔ نگران زون نے ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے آگاہ کیا اوربلڈفاؤنڈیشن کے تعاون سے جامشورو یونیورسٹی اور دیگر مقامات پر بلڈکیمپس لگانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ا س موقع پر نگران زون کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر حیدرآباد ریجن کے تمام زون میں بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔مقامی اسپتال کے عہدیداران نے حیدرآباد ریجن میں لگائے گئے بلڈ کیمپ کے حوالے سے امیر اہلسنت کا شکریہ ادا کیا اور سرٹیفیکیٹ بھی دیا ۔ ملاقات کے اختتام پر ذمہ داران کی جانب سے انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کیا گیا۔


پنجاب کے شہر کمالیہ میں ایک تاجر اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پرمجلس تاجران کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں محمد تنویر، فامر قاضی خان، میرج ہال کے مالک محمد ساجد، محمد عباس، محمد ارشاد اور دیگرتاجروں نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں، فلاحی کاموں اور بلڈ کمپین  کے حوالے سے بتایا ۔ شرکا نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسی طرح مجلس تاجران کے تحت پنجاب کے شہر پیر محل اور ٹوبہ میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف کاروباری حضرات، فیکٹری مالکان، شوز مارکیٹ کے صدر حاجی محمد اسلم ، پیٹرول پمپس کے مالکان اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے اپنی آخرت سنوارنے اور دین اسلام کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔