محمد جعفر ندیم (ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل ملتان )، خواجہ قیصر بٹ (ممبر بار کونسل ملتان و ایڈووکیٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان)، محمد ایوب
بزدار (اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب
لاہور ہائی کورٹ بینچ ملتان)، امجد
علی انصاری (اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل
پنجاب ملتان بینچ)، محمد بلال عطاری (ایڈوکیٹ و ممبر ڈسٹرکٹ بار ملتان) اور محمد عمران (ایڈوکیٹ
ہائی کورٹ) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
کی مجلس وکلاء کی دعوت پر مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان آمد ہوئی۔ نگران زون اور
زون ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کو مجالس جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ، تعمیرات،
آئمہ مساجد اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ نگران زون نے وکلاء حضرات کو دنیا
بھر میں دین متین کی خدمات اور موجودہ صورت حال میں ہونے والے فلاحی کاموں، تھیلیسیمیا
اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کے عطیات کی فراہمی کے سلسلے میں
ملک بھر میں چلائی جانے والی بلڈکیمپین کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت
اسلامی کےفلاحی کاموں کو سراہا۔
لیاقت یونیورسٹی میں قائم بلڈ فاؤنڈیشن میں چیف
ایگزیکٹوآفیسر اور دیگر سے ملاقاتیں
سندھ کے شہر حیدرآباد کے نگران زون، شعبہ تعلیم
اور مجلس ڈاکٹرز کے ذمہ داران نے لیاقت یونیورسٹی میں R.B.C اسپتال کے زیر انتظام چلنے والے بلڈفاؤنڈیشن کا دورہ کیا
اور چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ندیم اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔ نگران زون نے ملک بھر
میں دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے آگاہ کیا اوربلڈفاؤنڈیشن
کے تعاون سے جامشورو یونیورسٹی اور دیگر مقامات پر بلڈکیمپس لگانے کے حوالے سے
گفتگو ہوئی۔
ا س
موقع پر نگران زون کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیر
اہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر حیدرآباد ریجن کے تمام زون میں بلڈ
کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔مقامی اسپتال کے عہدیداران نے حیدرآباد ریجن میں
لگائے گئے بلڈ کیمپ کے حوالے سے امیر
اہلسنت کا شکریہ ادا کیا اور سرٹیفیکیٹ بھی دیا ۔ ملاقات کے اختتام پر ذمہ داران
کی جانب سے انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کیا گیا۔
پنجاب کے شہر کمالیہ میں ایک تاجر اسلامی بھائی
کی رہائش گاہ پرمجلس تاجران کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں محمد تنویر، فامر قاضی
خان، میرج ہال کے مالک محمد ساجد، محمد عباس، محمد ارشاد اور دیگرتاجروں نے شرکت
کی۔ نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں، فلاحی کاموں اور بلڈ کمپین کے حوالے سے بتایا ۔ شرکا نے دعوت اسلامی کی
خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسی طرح
مجلس تاجران کے تحت پنجاب کے شہر پیر محل اور ٹوبہ میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف کاروباری حضرات،
فیکٹری مالکان، شوز مارکیٹ کے صدر حاجی محمد اسلم ، پیٹرول پمپس کے مالکان اور
دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے اپنی آخرت سنوارنے اور دین
اسلام کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔
حاجی یعفور رضا عطاری کافیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں
تعمیراتی کاموں کا جائزہ
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں دار الافتاء اہل سنت اور دیگر
شعبہ جات کے آفسز کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔
پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں
جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ مجلس
تعمیرات کے زون ذمہ دار نے رکن شوریٰ کو تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس
موقع پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 2 محرم الحرام
1442 ھ سےمدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں دارالافتاء اہل سنت کا آغاز ہوجائیگا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 10 اگست 2020ء بروز پیر سے
ہند میں 41 دن کا ”مُعلِمہ مدنی قاعدہ کورس“
ہونے جارہا ہے۔اس کورس کادورانیہ روزانہ 40 منٹ ہیں۔
کورس کی
خصوصیات:
مدنی قاعدہ
تجوید کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ اذکار نماز پڑھائے اور یاد کروائے جائیں گے نیز فرض
علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں بیان کی جائے گی۔ دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کے
طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
کورس کرنے
والی کے لئے شرائط:
عمر کم از
کم 16 سے 50 سال کے درمیان ہو، بغیر تجوید کے قراٰن پاک پڑھا ہوا ہو، مدرستہ المدینہ
بالغات پڑھا نے کا جذبہ رکھتی ہو اور اردو لکھنا، پڑھنا جانتی ہوں۔
فائدہ:-
اس کورس میں
کامیاب ہونے والی اسلامی بہن میں مُعلِمہ بننے کی صلاحیت ہوگی۔
داخلےکہ خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای-میل پر رابطہ فرمائیں:
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام اسلام آباد ریجن کی کھاریاں کابینہ میں
تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد ریجن کی کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی
اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل ِمیت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے
کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے
کی نیت کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پاکستان کے شہر کراچی میں بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں تمام پاک مشاورت، ریجن
نگران ،ریجن ذمہ دار ، ٹیسٹ مجا لس اور اوورسیز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں شرکت کی۔
پاک سطح مجلس کفن دفن ذمہ دار نے” نزع کی سختیوں“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوغسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن
کے بارے میں مکمل طور پر معلومات فراہم کیں۔ تربیتی اجتماع میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔
مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیر ِ اہتمام اسلام آباد ریجن میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام اسلام آباد ریجن
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام زون
اور کابینہ شعبہ بالغات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے
مدنی کاموں کو مزید بڑھا نے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام عرب شریف ضیائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً24اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام تنزانیہ دارالسلام کے علاقے رڈ کراس اور کریاکو میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اپنی اصلاح“ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ”فیضان
سورۂ رحمٰن “کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیرے اہتمام تنزانیہ دارالسلام کے علاقے (اوپانگا ،رڈ کراس،کریاکو،الالہ) میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔