18 اگست 2023ء  بروز جمعۃ المبارک پنجاب کے مشہور شہر لاہور میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو میں شعبہ ڈونیشن بکس کا ڈویژن سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت سپروائزر نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار شعبہ ڈونیشن بکس محمد زاہد عطاری نے مدنی مشورے میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی نئے اہداف پر تربیت کی۔مزید اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 20 اگست 2023ء  کو اورنگی ٹاؤن کراچی کی امینہ مسجد منصور نگر میں غسلِ میت کورس ہوا جس میں امینہ مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کی فضیلت ،اس کی اہمیت بیان کی نیز غسل میت دینے اور نمازِ جنازہ وتدفین کا طریقہ سکھایا۔مزید کفن کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنےاور پہنانے کا عملی طریقہ بھی سمجھایا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی   میں 19 اگست 2023ء کو شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت تدفین کورس کاسلسلہ ہوا جس میں مختلف مقامات سے مدنی قافلے میں آئے ہوئے شرکا نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں کو ’’غسل میت دینے‘‘ کی فضیلت و اہمیت بتائی نیز انہیں غسل میت دینے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں۔مزید کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لوگو ں کے عقائد و نظریات  کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ سول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے 14،13،12 اگست 2023ءکو نورانی مسجد سبی (بلوچستان) میں روحانی علاج کورس ہوا جس میں سبی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر آگاہی دی، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گمبٹ  سندھ میں 14،13،12 اگست 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھر ڈویژن کی ڈسٹرکٹ خیر پور میرس کے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے شرکا کو شعبہ روحانی علاج کے تحت ہونےوالے دینی کاموں کے حوالےسے آگاہ کیا جس میں بالخصوص تعویذات عطاریہ لکھنے اور بستے پر آنے والوں سے ملنے کا انداز بتایا ۔

علاوہ ازیں اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ روحانی علاج کی جانب سے 21،20،19 اگست 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر ملتان میں تین دن کا روحانی علاج کورس کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار انیس عطاری مدنی نے ملتان ڈویژن کے عاشقانِ رسول کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی۔

مزید دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایانیز 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14،13،12 اگست 2023ء  بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر دعوت اسلامی کے تحت میانوالی میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار عسیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دم کرنےاور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ ساتھ ہی 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور اُمّت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ سول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام10،9،8 اگست 2023ء بروز منگل ، بدھ ، جمعرات دادو میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں حیدر آباد ڈویژن ڈسٹرکٹ دادو کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار شعبہ روحانی علاج مولانا عدنان عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی نیز دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و اس کی احتیاطیں سمجھائیں۔ 12دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیوزی لینڈ شہر میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مختلف دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 9 اگست 2023ء  بروز بدھ نیوزی لینڈ کی نگران اسلامی بہنوں کا مشورہ ہوا۔

نگران اسلامی بہن نے نیوزی لینڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا نیز شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی کارکردگی، اس کے بستوں، جامعۃ المدینہ گرلز کا آغاز کرنے،نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ (Auckland)اور پامسٹرن نارتھ (Palmerston North) میں مزید دینی کام کس انداز میں بڑھائیں اس پر کلام کیا گیا۔

اس کے علاوہ نگران اسلامی بہن نے پامسٹرن نارتھ (Palmerston North) کی ایک خاص کمیونیٹی میں دینی کام کرنے ، مدرسۃ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے اور ان کی کلاسوں میں تقرری کے حوالے سے مشاورت کی۔


آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر میلبرن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں 9 اگست 2023ء  بروز بدھ مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے میلبرن آسٹریلیا میں فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول کی تقرری اور فیضانِ ویک اینڈ اکیڈمی میں نیو ٹیچرز کی تقرری، شعبہ فیضانِ اسلام للبنات کی کارکردگی اور اس شعبے پر ذمہ دار کی تقرری کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

علاوہ ازیں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجیر اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ ریکوائیرمنٹ سمیت جامعۃ المدینہ گرلز کے متعلق چند اہم نکات پر کلام کیا نیز گجراتی لینگویج کی مبلغہ اور معلمہ تیار کرنےپر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی گئی۔

بیرونِ ملک میں دینی کام کرنے والی  ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے اور اُن کی ذہن سازی کرنے کے لئے 07 اگست 2023ء بروز پیر اوبن یوکے (Oban, UK) کی نگران اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔

نگرانِ اوبن یوکے اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ گرلز کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی۔

نگرانِ اوبن یوکے اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور گھر درس کے اہداف کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جس پر میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے اور اُن کی ذہن سازی کرنے کے لئے 5 اگست 2023ء بروز ہفتہ کینٹربری کونسل کی نگران اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ کینٹربری کونسل اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے بارے میں کلام کیا اور جامعۃ المدینہ گرلز کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ کینٹربری کونسل نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور گھر درس کے اہداف کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔