آج رات رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری مدنی چینل پر
ہفتہ وار اجتماع میں لائیو بیان فرمائیں گے
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 24 اگست 2023ء بروز جمعرات بعد نمازمغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ ان اجتماعات کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن
پاک سے ہوگا جبکہ اراکینِ شوریٰ اورمبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضان مدینہ مدن شاہ جھنگ سے مدنی چینل پر براہِ راست ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی موڑ
پاکپتن شریف میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، بہزاد لکھنوی
مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز
فیضان مدینہ پشاور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ
سینٹرل پارک چشتیاں شریف میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمدشاہد عطاری مدنی، جامع
مسجد سیدہ فاطمۃ الزہراء، کری روڈ میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری،
اقصیٰ مسجد شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، القادری
اسلامک سینٹر Milson
Palmerston North New Zealand میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری، Messenger Street No.10 Colombo 12
میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ سیم پل، لاہور
روڈ شیخوپورہ میں نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری، جامع مسجد
سبحانی اورنگی ٹاؤن کراچی میں نگران کراچی ڈویژن 02 حاجی محمد رضا عطاری اور جامع مسجد
کلثوم شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں مبلغ دعوت اسلامی یوسف سلیم عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
17
اگست 2023ءبروز جمعرات دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ فرمایا۔
مدنی مشورے میں نگران مجلس نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی
غلام الیاس عطاری اور پنجاب بھر کے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی
جس میں نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ا نہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ اس
موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد
فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت کچہری چوک وزیر آباد کی جامع
مسجد اعوانان میں 20 اگست 2023ء کو مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد ہوا ۔
مسجد
میں 3 دن مدنی قافلے کا سلسلہ ہوا، تیسرے دن مغرب کی نماز کے بعد قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 200 اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی ۔
ڈویژن
گجرات مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان عطاری
نے بیان کیا جس میں شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور فرض علوم سیکھنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع کے فوراً بعد 12 اسلامی بھائیوں نے 12 دن
اور 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری سوشل میڈیا
پنجاب مدنی قافلہ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)
19
اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور سٹی میں ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگران ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبدالرؤوف عطاری نے بہاولپور
سٹی کے نگران و ذمہ داران کو 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے ۔
علاوہ
ازیں یومِ دعوت اسلامی، یوم ختم نبوت اور بالخصوص ماہ ربیع الاول شریف میں خوب خوب مدنی
قافلے سفر کروانے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)
19
اگست 2023ء کو دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں مدرسۃُ
المدینہ اور دارُ السنۃ کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ باغ کی مشاورت، تحصیل دھیرکوٹ کی
مشاورت سمیت مقامی علمائے کرام اور عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگران کشمیر مشاورت سید
جنید عطاری نے بیان کیا جس میں عاشقان رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ کی آباد کاری میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ نگران کشمیر مشاورت نے انہیں اپنے اور دیگر جاننے والوں کے بچوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
یاد
رہے کہ! تحصیل دھیرکوٹ میں پہلے دعوت اسلامی کا کوئی مدنی مرکز
نہیں تھا ۔ اب اس مدرسۃ المدینہ کو بطور مدنی مرکز
استعمال کیا جائے گا جہاں سے مدنی قافلے روانہ ہوگئے اور فرض علوم پر مشتمل کورسز کا باقاعدہ سلسلہ بھی شروع ہوگا نیز بچوں کے لئے حفظ وناظرہ اور بڑی عمر کے افراد کے لئے قرآن پاک کی تعلیم
کا سلسلہ ہوگا۔(
کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں صفر المظفر 1445 ہجری
کا چاند دیکھنے کے لئے نشست کا اہتمام
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں صفر
المظفر 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلے میں 29 محرم الحرام کی شام 17 اگست 2023ء بروز جمعرات شعبہ اوقات الصلاۃ کے اراکین، تخصص فی التوقیت
کے طلبائے کرام نے استاذ التوقیت مولانا وسیم احمد عطاری کے ہمراہ دوربین (Telescope) کی مدد
سے چاند کی رؤیت کا اہتمام کیا ۔( کانٹینٹ
:رمضان رضا عطاری)
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم،پاکستان بھر کے کیمپسز میں یوم آزادی کی تقریبات
پاکستان
اللہ پاک کی ایک بہت بڑی
نعمت ہے،سمجھ دار انسان اللہ تعالی ٰ کی عطا کی ہوئی ہر نعمت کی قدر کرتے ہیں۔ ہم
خوش نصیب ہیں کہ یہ نعمت ہمیں یوم ِنزول قرآن یعنی 27رمضان کے دن عطا ہوئی، اس نعمت کی قدر کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے
کہ ہم اللہ پاک کا شکر ادا کریں اور پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد یاد رکھیں۔
12
اگست 2023ء کو دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم (پاکستان
)کے
پنجاب اور سندھ ریجن کے کیمپسز میں یومِ آزادی کی تقریبات پورے جوش و خروش اور ملی
جذبے کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر کیمپسز کو پاکستانی جھنڈوں اورسبز اور ہرے
رنگوں سے مزین غباروں سے بھی سجایا گیا تھا۔
ان
تقریبات کا آغاز تلاوت ِقرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں نعت شریف اور اردو انگریزی
تقاریر کا سلسلہ بھی ہوا جن میں طلبہ نے یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریر کیں جبکہ اساتذہ کرام نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قیام
ِپاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیا اور یوم ِآزادی کو اسلامی اصولوں کے مطابق
منانے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر طلبہ نے ایک آواز میں قومی ترانہ بھی پڑھا اور ملی نغمے بھی پیش کئے نیز پاکستان کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔(رپورٹ: غلام
محی الدین ترک ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)
قرآن
و سنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 19 اگست 2023ء کو لاہور میں قائم دی اسکالر فورسز اسکول اینڈ
اکیڈمی نزد گول مسجد عمر پارک امامیہ کالونی میں طہارت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں 7th to 10th کلاس کے ا سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
دورانِ کورس معلم شعبہ مدنی کورسز مولانامحمد وقاص عطاری مدنی نے طلبہ کو وضو اور غسل کے متعلق شرعی مسائل سمجھائے اور اس
کے علاوہ دیگر روز مرہ کے در پیش معاملات پر مشتمل بچوں کو سنتیں اور آداب بتائیں۔(رپورٹ: محمد
منور عطار ی ،معلم و معاون ٹاؤن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اسپیشل
پرسنز ڈیپاٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اگست 2023ء کوسٹی ذمہ دار بدر شفیق
عطاری (اسلام آباد) نے
نابینا افراد کے سٹی ذمہ دار محمد کامران عطاری کے ہمراہ اٹک میں قائم گونگے بہرے بچوں کے اسکول کا
دورہ کیا۔
ذمہ داران نے اسکول پرنسپل سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ذمہ داران
نے اسکول عملے کو دعوت اسلامی کے دینی اورفلاحی
کاموں کے متعلق بتایا جس میں بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی معلومات دی۔
بعدازاں
ذمہ داران نے اسکول میں شجر کاری کی اس میں سٹی ذمہ دار نے پرنسپل کے ساتھ مل اسکول
کے باغیچہ میں پودے لگائے جس پر انہوں نے دعوت
اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور نیک نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
کامران عطاری (نابینا افراد سٹی ذمہ داراسلام آباد)، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
20
اگست 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی میں میٹنگ کا سلسلہ
ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ و شعبہ ذمہ داران نے شرکت
کی ۔
میٹنگ میں نگرانِ مجلس پاکستان محمد شہزاد عطاری
نے شعبے کے دینی کام میں
مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز ذمہ داران کو شجرکاری اور میڈکل کیمپ لگانے
کا ہدف دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔اس موقع پر کراچی سٹی ذمہ دار حمزہ علی عطاری بھی موجود
تھے۔(کانٹینٹ:میڈیکل
ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی،رپورٹ: رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام واہ کینٹ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی شعبہ جات ( شعبہ مدنی قافلہ ،تحفظ
اوراق مقدسہ،کفن دفن،محبتیں بڑھاؤ،کورسز مجلس،ڈونیشن بکس،نیک اعمال،شعبہ تعلیم اورعشر
اطراف )کے
ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت لیاقت عطاری نے شعبہ مدنی قافلہ اور تحفظ اوراق مقدسہ کے
کام کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے اسلامی
بھائیوں کو مدنی پھول دیئے ۔
اس کے
علاہ 15 ستمبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے لئے سفر کرنے والی میلادٹرین کے متعلق
اہداف
دیئے اور ہر ماہ 3
دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور تقرر یاں
مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ بہاولپور میں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ
20اگست2023ء
بروزاتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
بہاولپور میں مدرسۃ ُالمدینہ کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری
مدنی نے شرکا سے یوم دعوت اسلامی کی تیاری
کرنے کے حوالے سے کلام کیا اور اس کے ساتھ
ہی انہیں 12دینی کاموں میں مصروف رہنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں
ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو تعلیمی نظام کومزید بہتر بنانے کے متعلق تربیتی نکات بتائے اور اُن کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami