فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ تعلیم اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ذمہ دار اسلامی بھائی آن لائن شریک ہوئے۔

میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف امور پر کلام کیا اور ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکا کی تعداد بڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


21 اگست 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے دورۂ آسٹریلیا کے دوران اوبرن شہر کے 7 ایورلی روڈ پر واقع دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی کوشش سے حاصل کی گئی پراپرٹی کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائی نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کو پراپرٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ رکنِ شوریٰ نے پراپرٹی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور چند اہم نکات پر گفتگو کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بیرونِ ملک  میں دینِ اسلام کی تعلیمات عام کرنے اور وہاں موجود لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20 اگست 2023ء بروز اتوار سڈنی شہر، آسٹریلیا کی جامع مسجد لکیمبا(علی ابن ابو طالب مسجد) میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک کی ابتدا قراٰنِ کریم کی تلاوت سے کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کر کے لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدِ اجتماع رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


”جادو“ کا وُجود قرآن پاک سے ثابت ہے لہذا اس طرح کا اعتقاد رکھنا کہ ”جادو“ کا وُجود ہی نہیں یوں ہی لوگوں کی باتیں ہیں، یہ ”کفر“ ہے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو جادو کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہجادو کے بارے میں معلومات پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ جادو کے بارے میں معلومات پڑھ یا سن لے اُسے جادو اور شریر جنات کے اثرات اور نظرِ بد سے محفوظ فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


بزنس کمیونٹی کے لئے خوشخبری!

دعوت اسلامی نے کراچی میں مرکز الاقتصاد الاسلامی (Islamic Economics Centre)کا افتتاح کردیا

بزنس میں درپیش مسائل پارٹنر شپ (Partnership)، انویسمنٹ (Investment)، وکالہ، مرابحہ، استصناع، سلم، کرنسی میں لین دین، سونے چاندی کی تجارت، وراثت کی تقسیم کاری، خاندانی کاروباری تصفیہ اور دیگر کاروباری تنازعات کو قرآن و سنت کی روشنی میں حل کرنے کے لئے دعوت اسلامی کی جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے اطراف میں قائم ایک بلڈنگ میں ”مرکز الاقتصاد الاسلامی“ کا افتتاح کردیا گیا۔

اسلامک اکنامک سینٹر کا افتتاح 23 اگست 2023ء بدھ کو ہوا۔ ادارے کا افتتاح شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرماہر اقتصادیات مفتی علی اصغر عطاری مدنی، دار الافتاء اہلسنت کے مفتی محمدسجاد عطاری مدنی صاحب، اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی فضیل عطاری، مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، اراکین کراچی مشاورت، تخصص فی الفقہ الاقتصاد الاسلامی کے اسٹوڈنٹس اور دیگر شخصیات موجود تھیں جبکہ افتتاح کے بعد نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی بھی تشریف آوری ہوئی۔

خوشخبری ملنے پر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے محقق اہلسنت، ماہر اقتصادیات مفتی ابو محمد علی اصغر عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے نام اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے فرمایا کہ بزنس کمیونٹی کی شرعی رہنمائی کے لئے “مرکز الاقتصاد الاسلامی“کے افتتاح کی خبر ملنے پر دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوگیا۔ امیر اہلسنت نے اپنے پیغام میں کاروباری حضرات کو قرآن پاک کی اس آیت ”فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔ ترجمہ: اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھو “ پر عمل کرتے ہوئے اپنے تجارتی مسائل اور ان کے شرعی حل کے لئے اس ادارے میں موجود علمائے کرام سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور فرمایا کہ ہمارا ہر کام اسلام اور شریعت کے مطابق ہی ہونا چاہیئے۔اس کے علاوہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ادارے کے قیام میں محنت و کوشش کرنے والوں کو خوب خوب اپنی دعاؤں سے نوازا اور مبارکباد دی۔

Online Appointmentلینے کے لئے نیچے دیئےگئے WhatsAppنمبر / E:mailپر رابطہ کریں:

WhatsApp:03037862512

Email: APOINTMENT@IECDAWATEISLAMI.COM


حج آپریشن 2023ء کے بعد وزارتِ مذہبی امور پاکستان کی جانب سے حاجی کیمپ میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کی گئی جس میں گورنمنٹ سے منظورہ شدہ دعوتِ اسلامی کے حج ماسٹر ٹرینرز نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مشاورتی اجلاس میں دعوتِ اسلامی کی جانب سےماسٹر ٹرینرز اسلامی بھائیوں نے آئندہ سال 2024ء کی حج پالیسی و حج آپریشن کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کے متعلق تجاویز پیش کی اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

معاشرے کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اگست 2023ء بروز پیر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نواب شاہ کے علاقے باندھی ٹاؤن میں جمیعت علما پاکستان  سندھ کے صدر صاحبزادہ مفتی افتخار احمد عباسی صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات پاکستان سطح کے ذمہ دار نابینا افراد حاجی محمد حنیف عطاری نے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت اس کے سب ڈیپارٹمنٹس کے بارے میں گفتگو کی بالخصوص جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ پاکستان سطح کے ذمہ دار نے ان اداروں میں نابینا بچوں کے داخلوں کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جبکہ صاحبزادہ مفتی افتخار احمد عباسی صاحب کو ”اعلیٰ حضرت سے سوال و جواب“ رسالہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اٹک کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےعاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 21 اگست 2023ء بروز پیر اٹک، پنجاب میں قائم اسپیشل ایجوکیشن سینٹر ہزرو (Government Special Education Center Hazro) کا دورہ کیا۔

اس دوران سٹی ذمہ داران بدر شفیق عطاری اور محمد کامران عطاری نے ادارے کے نابینا ٹیچرز اور گونگے، بہرے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی نیز اسٹوڈنٹس کو نماز و طہارت کے بنیادی مسائل سکھائے۔(رپورٹ: محمد کامران عطاری نابینا افراد سٹی ذمہ داراسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں گلگت بلتستان میں قائم سکردو پریس کلب کا اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وزٹ کیا اور وہاں موجود پریس کلب کے صدر مظفر حسین بلتستانی سے ملاقات کی۔

ذیلی شعبہ معذور افراد دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار خالد محمود عطاری نے صدر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کی دیگر دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی جس پر مظفر حسین بلتستانی نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا قیام کیا ہے جس کا ایک مقصد گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنا بھی ہے۔

اسی سلسلے میں 21 اگست 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ کے سٹی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اٹک، پنجاب میں قائم ویژن ویلفیئر سوسائٹی معذور افراد کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نابینا افراد سے ملاقات کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کی تربیت کی۔

بعدازاں سٹی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے ادارے کے سربراہ نیاز سہیل کو عملی طور پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور کورس کرنے کے ساتھ ساتھ نابینا افراد کا میلاد اجتماع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد کامران عطاری نابینا افراد سٹی ذمہ داراسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

23 اگست 2023ءبروز بدھ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اور گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا مشترکہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں گھریلو صدقہ بکس کے نگران محمد عمران سرور عطاری اور نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیوسوسائٹیز میں گھریلو صدقہ بکس کے نظام کے حوالے سے اہم نکات سمجھائے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے متعلق اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبد القیوم عطاری اور نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے چند صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت ڈیپارٹمنٹس کے دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لیا اور نیو سوسائٹیز میں ڈونیشن کے نظام کے معاملات پر گفتگو کی جس پر شرکا نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ (رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)