یومِ اعلیٰ حضرت اور استقبالِ ماہ میلاد کے سلسلے میں 21 ستمبر 2022ء بروز بدھ بعد نماز عشا ءشاہی بازار حیدرآباد کی جامع مسجد شاہی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز ماہ میلاد کی خوشی میں عاشقانِ رسول نے نعرے بھی لگائے۔

آخر میں ٹاؤن نگران و حیدرآباد سٹی کے نگران محمد سہیل عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد شان عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ٹاؤن مشاورت، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )