20 ستمبر 2022ء بروز منگل ترکی سے آئے ہوئے فضیلۃ الشیخ عبدالباسط المحمد اور فضیلۃ الشیخ عادل الدیری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ ائمہ مساجد کے آفس کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے انہیں شعبہ ائمہ مساجد و امامت کورس کا تعارف کروایا جس پر عبدالباسط المحمد اور عادل الدیری نے خوشی کا اظہار کیا نیز شعبے کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص شعبہ ائمہ مساجد و امامت کورس کی ترقی و عروج کے لئے دعائے خیر کا سلسلہ رہا۔

(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )