14،13،12 اگست 2023ء  بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر دعوت اسلامی کے تحت میانوالی میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار عسیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دم کرنےاور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ ساتھ ہی 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور اُمّت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)