عاشقانِ سول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام10،9،8 اگست 2023ء بروز منگل ، بدھ ، جمعرات دادو میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں حیدر آباد ڈویژن ڈسٹرکٹ دادو کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار شعبہ روحانی علاج مولانا عدنان عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی نیز دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و اس کی احتیاطیں سمجھائیں۔ 12دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)