21 شوال المکرم, 1446 ہجری
گمبٹ سندھ میں 14،13،12 اگست 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھر ڈویژن کی ڈسٹرکٹ خیر پور میرس کے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
صوبائی
ذمہ دار امان اللہ عطاری نے شرکا کو شعبہ روحانی علاج کے تحت ہونےوالے دینی کاموں کے حوالےسے آگاہ کیا جس میں بالخصوص تعویذات عطاریہ لکھنے اور بستے پر آنے والوں سے ملنے کا انداز بتایا ۔
علاوہ
ازیں اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)