موزمبیق کے شہر بیرا کی اسلامی بہنوں کا دینی کاموں کے حوالے سے مدنی
مشورہ
22 اگست 2023ء منگل شعبہ کفن دفن للبنات
دعوتِ اسلامی کے تحت موزمبیق کے شہر بیرا
کی اسلامی بہنوں کا دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا ۔
دورانِ مدنی مشورہ عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن للبنات کے مختصر مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور شعبے
کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔
21 اگست 2023ء بروز پیر ملک و بیرونِ ملک میں
دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت UK میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے یوکے میں
ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں
کو 100 فیصد اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ آن لائن نیکی کی دعوت اور ٹیسٹ میں
کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو آن لائن مدرسۃا لمدینہ بالغات میں پڑھانے کا ذہن
دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
ہفتہ نارتھ امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی کے
نارتھ امریکہ میں گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی ذہن ساز ی کی نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
فتح
جنگ میں شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت تین دن کا
روحانی علاج کورس
28،27،26 اگست 2023ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر فتح جنگ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن
راولپنڈی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
ڈویژن ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی شعبہ روحانی علاج کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آگاہی دی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا
طریقہ بھی سمجھایا۔
مزید شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ
ہی ساتھ شرکا کو 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر
علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
29اگست
2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ نیو
سوسائٹیز کے تحت لاڑکانہ سٹی میں بلڈرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کےحلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صوبائی نگران حاجی قاری محمد ایاز
رضا عطاری نے’’ مسجد بنانے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے بلڈرز کو اپنی زندگی کے شب و روز نیک کاموں میں گزارنے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکا ذہن دیتے ہوئے 2ستمبر کو ہونے والے یوم دعوت اسلامی کےاجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 29اگست2023ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃُ
المدینہ و مدرسۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین، مدرسۃ المدینہ بالغان، ائمہ مساجد،مجلس
تاجران، مجلس عشر ،شعبہ ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ داران
نے شرکت کی ۔
معلومات
کے مطابق رکنِ شوریٰ قاری حاجی ایاز عطاری نے یومِ
دعوت اسلامی کی بھر پور انداز میں تیاریاں کرنے کاذہن دیا نیز شعبہ جات کی آمدن و خرچ کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے اور یومِ
دعوتِ اسلامی کے حوالےسے تحفۃً بیچز بھی دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ہارون آباد اور
منچن آباد میں یوم ِدعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے سلسلے میں مدنی مشورے
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28اگست 2023ء کو ڈسٹرکٹ بہاولنگر تحصیل ہارون آباد میں مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل ہارون آباد کے یوسی نگران و ذمہ داران
کی شرکت ہوئی۔
نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری و ڈسٹرکٹ نگران حافظ ناصر عطاری نے شرکا
کو 12دینی کام اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ
کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جبکہ یوم
دعوت اسلامی کے ساتھ ساتھ یوم ختم نبوت اور عرس ِاعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کےمواقوں پر اجتماعات منعقد کرنے اور اِن کے بہترین انتظامات کرنے پر تبادلہ ٔ خیال کیا۔
٭دوسری
جانب 27 اگست 2023ء کو بہاولنگر ڈسٹرکٹ تحصیل منچن
آبادمیں بھی میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف
عطاری و ڈسٹرکٹ نگران حافظ ناصر عطاری نے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی 12دینی
کام، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانےاور یوم دعوت اسلامی نیز یوم ختم نبوت و عرسِ اعلی ٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ پر ہونے والے پروگرامز
کے بارے میں تربیت کی۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ بہاولپور میں دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں
صوبائی ذمہ دار فنانس محمد فضیل عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے شعبہ فنانس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی
بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بہاولپور سٹی میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں میٹ اپ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات
(مدرسۃ المدینہ گرلز، شارٹ ٹائم اور جامعۃ المدینہ گرلز) کے معاون ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری
نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کو ماتحت شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کےبارے میں تربیتی نکات سے آگاہ کیا نیز یوم دعوت اسلامی کی تیاری اور
مدنی قافلوں میں خود سفر کرنے اور دیگر کو ترغیب دلاکر ساتھ سفر پر لے جانے کا ذہن دیا۔
٭اسی طرح 24اگست
2023ء کو مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ بہاولپور میں شعبہ
مدرسۃ ُ المدینہ بالغان کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر
حافظ عبدالرؤف عطاری نے شعبے کو خود کفیل بنانے کے علاوہ یوم دعوت ِاسلامی کی تیاری اور مدنی قافلے سفر کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
23اگست
2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں صادق آباد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے 12دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے اور یوم دعوت اسلامی پر ہونے والے اجتماع کے انتظامات کے متعلق اسلامی بھائیوں کو
مدنی پھول دیئے ۔
دوسری
جانب ربیع الاول میں بذریعہ میلادی ٹرین کراچی
فیضان مدینہ کو روانہ ہونے والے مدنی قافلے کے لئے اچھے انداز میں تیاریاں کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں تحصیل رحیم یار خان میں دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ
منعقد ہوئی جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری
نے تحصیل رحیم یار خان کے ذمہ داران
کو 12دینی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے نیز 2 دسمبر 2023 ء کو یومِ
دعوت اسلامی پر ہونے والے مدنی مذاکرے میں زیادہ سے زیادہ افراد کو شرکت کروانے کا ہدف دیا ۔
اس کے
ساتھ ہی اسلامی بھائیوں کو ربیع الاول کی آمد کے موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے کے لئے جانے والی اسپشل ٹرین کو کامیاب بنانے میں بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ملک و بیرون ملک میں قائم مدنی مراکز میں
اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ مدنی قافلے بھی سفر کریں گے۔یوم دعوت اسلامی ،یوم رضا اور جشن میلاد النبیﷺمنانے کے لئے فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ
رحمۃ الرحمٰن کے ایصال ثواب کے لئے کروڑوں مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنے کا اہداف۔یومِ
دعوتِ اسلامی پر گھروں پر جھنڈے اور جشن ِمیلاد پر چراغاں کیا جائے، مولانا عمران
عطاری۔
دعوتِ اسلامی کا 1981ء سے شروع ہونیوالا
سفر اپنی تمام تر کامیابی و کامرانیوں کو
لے کر آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس بیالیس سالہ سفر میں 80 سے زائد شعبہ جات بنانا اور اس
کے ذریعے دینی و فلاحی کام کرنے کا اعتراف ملک و بیرون ملک کی اہم شخصیات بھی
کرتی ہیں، گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی 2
ستمبر2023ء کو یومِ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دھوم دھام سے منایا جائے گا جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ، اس
سلسلے میں پاکستان بھر میں قائم مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا جائے گا جس میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے متعلق آگاہ کریں گے، جبکہ امیر
اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر عاشقانِ رسول اسی خوشی میں شہر شہر ، گاؤں گاؤں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں
سفر اختیار کریں گے ۔
یوم ِدعوت
اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی سٹی مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری، شعبہ ذمہ داران، ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران ، ٹاؤن
نگران اور یوسی نگران سمیت دیگر عاشقان رسول
شریک ہوئے ، مدنی مشورے میں نگرانِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے 2 ستمبر 2023ء کو یومِ دعوت اسلامی اور یومِ رضا اور جشنِ عید میلاد النبی دھوم دھام سے منانے اور امیر
اہل سنت کے 12 مدنی مذاکروں میں شرکت سے متعلق اہم نکات پر گفتگوکی، نگران ِشوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو یومِ دعوت اسلامی کی مناسبت سے اپنے گھروں میں دعوتِ اسلامی کے جھنڈے لگانے اور بالخصوص مدنی قافلوں میں سفر کرنے سے متعلق
ترغیب دی۔
اس موقع
پر ڈسٹرکٹ نگرانوں کی جانب سے یوم ِرضا پر اعلیٰ حضرت کو ایصال ثواب کے لئے کروڑوں سورۃُ لاخلاص
پڑھنے ، یوم ِ دعوتِ اسلامی اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺبھرپور انداز سے
منانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔