پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے تحت سکھر ڈویژن میں قائم جامعۃُ المدینہ و مدرسۃُ المدینہ بوائز کے ناظمین، شعبہ ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن قاری حاجی ایاز رضا عطاری نے شعبہ جات کی آمدن و خرچ کا جائزہ لیا اور شرکا کو یوم دعوت اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے ذہن دیا نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے دیئے گئے ا ہداف کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیصل آباد پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ بوائز کے جدول ناظمین اور 12 دینی کاموں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے چند اہم نکات پر کلام کیا اور جامعۃ المدینہ بوائز میں یومِ دعوتِ اسلامی کیسے منایا جائے؟ اس کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت ِاسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹیز کے تحت 30 اگست 2023 ء بروز پیر مدنی  مرکز فیضان مدینہ سکھر میں بلڈرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ نیو سوسائٹیز کی رہائشی شخصیات نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ و صوبائی نگران حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے مسجد بنانے کے فضائل و برکات پر مدنی پھول دیئے، اپنی زندگی نیک کاموں میں گزارنےکا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے دینی کام،ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

علاوہ ازیں اپنی سوسائٹی کے مساجد کے پلاٹ دعوت اسلامی ٹرسٹ سے الحاق کروانے اور 2ستمبر2023ء کو ہونے والے یوم دعوت اسلامی کےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب  سے 29 اگست 2023ء کو جامع مسجد نور مصطفیٰ اگھم کوٹ وسان ڈسٹرکٹ مٹیاری سندھ میں 7دن کے فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماع میں فیضان نماز کورس کے شرکا سمیت ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران و ذمہ داران کے علاوہ کورس کرنے والوں کے سرپرستوں اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز اظہر حسین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفرکرنے کا ذہن دیا۔اختتام پر شرکائے کورس کو اسناد و تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: اظہر حسین عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی تربیت کے سلسلے میں گزشتہ روز فیصل آباد پنجاب میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ محبت بڑھاؤ کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ اور پاکستان سطح کے شعبہ ذمہ داران براہِ راست جبکہ دیگر شہروں کے اسلامی بھائی بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئے۔

مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے12 دینی کاموں بالخصوص یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے کلام کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا دورانِ مدنی مشورہ کہنا تھا کہ یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کروایا جائے، یومِ دعوتِ اسلامی کے بیج لگائے جائیں اور 2 ستمبر 2023ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو شرکت کروایا جائے۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دینِ اسلام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ اطراف کے علاقے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ اور ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ 6 ماہ (جنوری تا جون 2023ء) کی کارکردگی اور تقرری کا جائزہ لیا۔

اسلامی بھائیوں سے گفتگو کے دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈسٹرکٹ وائز اگلے 6 ماہ کے اہداف دیئے اور یومِ دعوتِ اسلامی منانے سمیت دیگر دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 اگست 2023ء بروز ہفتہ بمطابق 09 صفر المظفر 1445ھ کو لوگوں کے مختلف دینی و دنیاوی مسائل میں امداد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے دوران اسلامی بھائیوں کی جانب سے دینی، اخلاقی، شرعی اور تنظیمی کاموں کے حوالےسے مختلف سوالات کا سلسلہ ہوا جن کے بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علمِ و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ان سوال و جواب میں سے بعض درج ذیل ہیں:

سوال: ایک مسلمان کابولنے کا اَندازکیسا ہونا چاہیئے؟

جواب: ایک رِوایت میں ہے: مومن کی زبان کے آگے دِل ہوتا ہے ، اگر وہ بولنے لگتی ہے تو دِل سے رُجوع کرتی ہے،دِل اِجازت دیتا ہو تو بولتی ہے ورنہ خاموش ہو جاتی ہے، جبکہ منافق کی زبان کے پیچھے دِل ہوتا ہے، جب زبان بولنا چاہتی ہے تو دِل سے رُجوع نہیں کرتی اور بول دیتی ہے، اِسی لئے کہا جاتا ہے: ”پہلے تولو بعد میں بولو“ عام طور پر بندہ بول کر پچھتاتا ہے خاموش رہ کر نہیں۔

سوال: کیا آپ (امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ)نے کبھی بہت ٹھنڈے پانی سے وُضو کیا ہے؟

جواب: ہم بغداد شریف سے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ” موصل“ گئے تھے، وہاں حضرت یونس علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام کا مزارِمبارک بھی ہے۔ وہاں ہم نے ظہر کی نماز کے لئے بہت ٹھنڈے پانی سے وُضو کیا تھا۔

سوال: کیا مسجد میں گرمیوں میں ضَرورتاً AC اور سردیوں میں ہیٹر لگانا چاہیئے؟

جواب : جی ہاں میرا ذہن تو یہی ہے تاکہ لوگوں کا مسجد میں دِل لگے، سردیوں میں مَساجد میں وُضو کے لئے گرم پانی کا بھی اِہتمام کرنا چاہیئے، یہ سب کام کرنے سے پہلے دارُالافتاء اہل سنَّت سے شرعی رہنمائی ضرور لی جائے۔

سوال: کیا مَساجد بھی جنَّت میں جائیں گی؟

جواب: جی ہاں، میں نے ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت میں اِسی طرح پڑھاہے کہ مساجد بھی جنّت میں جائیں گی۔

سوال : کیا مَساجد میں جوتوں کی حفاظت اور صفائی ستھرائی کا اِہتمام،نیز بڑی عمر کے نمازیوں کے لئے کرسیاں ہونی چاہئیں ؟

جواب: مَساجد میں جوتوں کی حفاظت،اِستنجا ءاور وُضو کرنے کی سہولیات کااے ون اِنتظام ہونا چاہیئے۔صفائی ستھرائی کا خوب اِہتمام ہو اور بڑی عمر/بیمار نمازیوں کے لئے کرسیوں کا بھی اِہتمام ہونا چاہیئے۔

سوال: بعض لوگ صرف انجینئر اور ڈاکٹر بننے اور اِس شناخت کے لئے بہت زیادہ کوشش اور محنت کرتے ہیں، مگربطورِ مسلمان شناخت کے لئے کوشش نہیں کرتے،اِس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب:بطورِ مسلمان شناخت کے لئے کوشش کرنی چاہیئے،اِیمان کی حفاظت کی بھی فکر کرنی چاہیئے،اِیمان کامیابی کے لئے شرط ہے، اللہ پاک ہم سب کے اِیمان کی حفاظت فرمائے۔ اِس کے لئے نیک اَعمال کے مُطابق زندگی گزارئیے اور مدنی قافلوں میں سفر کیجیے۔

سوال:بُرے خواب سے بچنے کا کوئی وَظیفہ بتادیجئے۔

جواب:سونے سے پہلے 21 مَرتبہ یَامُتَکَبِّرُ پڑھ لینا چاہیئے، اِن شاءَ اللہُ الکریم بُرے خوابوں سے بچت ہو گی۔

سوال : دعوتِ اسلامی کے 42 سال مکمل ہونے پر 2 ستمبر کو ”یومِ دعوتِ اسلامی“ کس طرح منایا جائے ؟

جواب:میں مدنی قافلے والا ہوں، اِس موقع پر3،2،1ستمبر2023ء ( جمعہ، ہفتہ اور اتوار) تمام دعوتِ اسلامی کے مَرحومین کے اِیصالِ ثواب کی نیت سے مدنی قافلوں میں سفر کریں اور اسلامی بہنیں اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروائیں اور 2 ستمبر کو اپنے گھروں پر دعوتِ اسلامی کا پرچم بھی لگائیں۔

سوال : اِیمان کی حفاظت کے لئے ”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب“ کتاب پڑھنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب : اِیمان کی حفاظت کے تعلق سے ”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب“ کتاب لا جواب ہے، اِس کا مُطالعہ ہر ایک کو کرنا چاہیئے ۔

سوال : دَروازے پر کیا لکھ کر لگانا چاہیئے ؟

جواب: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھ کر لگانا چاہیئے۔ اِسی طرح گھر میں آیۃ الکرسی بھی لکھ کر لگانی چاہیئے، اِن شاءَ اللہ اِس کی بَرکتیں ملیں گی۔

سوال : ”جادو کے بارے میں معلومات“ رسالہ پڑھنے والوں کو امیرِ اہلِ سنَّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے کیا دعا دی ہے؟

جواب:یا رَبَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ”جادو کے بارے میں معلومات“ پڑھ یا سُن لے، اُسے جادو اور شریر جنات کے اثرات اور نظرِ بد سے محفوظ فرما اور اُسے بےحساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم

23 اگست 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام میمن نگر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔

دورانِ اجتماع مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سےتربیت کی جبکہ ذکر و اذکار کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی۔اجتماع کے اختتام پر کثیر اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی۔ 

امتِ مسلمہ کو دینی مسائل سکھانے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 اگست 2023ء بروز بدھ عمان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

اسی طرح مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر کم و بیش 6 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مدنی مشورے میں طے ہونے والے مدنی پھولوں کے مطابق 01 ستمبر 2023ء سے عمان میں مزید ایک اور مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کردیا جائے گا۔مقامی اسلامی بہنوں سے اس میں شرکت کرنے درخواست ہے۔ 

دینِ اسلام کی خدمت کرنے اور اس کے پرچم کو دنیا بھر میں پھیلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقن ممالک کی نگران اسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ ہوا جن میں موزمبیق، موریشس اور نائیجیریا کی اسلامی بہنیں شامل تھیں۔

مدنی مشورے کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے یومِ دعوتِ اسلامی منانے اور دیگر زبانیں بولنے والی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے انہیں دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 19 اگست 2023ء بروز ہفتہ آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران شریک تھیں۔

عالمی سطح کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ”تجہیز و تکفین“ کتاب پڑھنے کا ہدف دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

راولپنڈی شہر کے سٹی ٹاؤن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد، 26 اسلامی بہنوں کی شرکت

Thu, 31 Aug , 2023
1 year ago

اسلامی بہنوں کو دینی و شرعی مسائل سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اگست 2023ء بروز منگل راولپنڈی شہر کے سٹی ٹاؤن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دورانِ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز شرکا کی جانب سے اس حوالے سے پیش آنے والے معاملات و سولات بیان کئے گئےجن کی شرعی رہنمائی کے بعد جوابات دیئے گئے۔

بعدِ اجتماع وہاں موجود اسلامی بہنوں نے کفن دفن للبنات کا ٹیسٹ دینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔