29 اگست 2023ء بروز منگل نیوسوسائیٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ساہیوال میں ڈویلپرز اجتماع  بنام”تجارت کورس“ ہوا جس میں کالونی مالکان، فیکٹری مالکان، چیمبر آف کامرس کے موجودہ صدر کاشف ریاض، 2 ایکس صدر ، عاصم رفیق اور محمد وسیم سمیت دیگر ڈویلپرز نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی ڈاکومنٹری کے علاوہ دعوتِ اسلامی کو مساجد تعمیر کرواکر دینے کے حوالے سےمبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود شرکا اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے وقت اور مال کے ذریعے دین کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا۔

اس موقع پر ملکی سطح پر چیمبر آف کامرس فیڈریشن کے ممبر صدیق بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

یومِ دعوتِ اسلامی  کے موقع پر دارالمدینہ کے تمام کیمپسز میں اجتماعات منعقد کئے گئے۔ طلبہ نے یومِ دعوت ِ اسلامی کی مناسبت سے اپنے یونیفارم پرخوبصورت بیجز بھی لگائے۔

طلبہ نے اسمبلی میں کلام دعوت ِاسلامی پڑھااور مدنی پرچم لہرایا۔اسمبلی میں 12دینی کاموں کی ترغیب بھی دلائی گئی ۔ اس موقع پر اجتماع بھی ہوا جس میں طلبہ نے قرأت،نعت اور بیانات کئے۔

دعوتِ اسلامی کے حوالے سے کوئز مقابلہ بھی ہوا۔طلبہ نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔اس موقع پر طلبہ اور سرپرستوں نے اپنے تأثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


اَلحمدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مبلغین نے دنیا کے تقریباً 195 ممالک میں سے کم و بیش 109 ممالک میں سفر کر کے دینِ اسلام کا پیغام پہنچایا جبکہ ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے دین اسلام کا پیغام تقریبا 164 ممالک میں پہنچا ہے۔ دنیا کے ہر برِّ اعظم( Continent) کے مختلف ممالک میں دعوت اسلامی وہاں کے قوانین کے تحت رجسٹرڈ بھی ہے اور وہاں کے قوانین کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے خوب دین متین کا کام سر انجام دے رہی ہے ۔ان تمام ممالک میں کام کرنے والوں کو شیخِ طریقت، امیر اہل سنت، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاری قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا عطا کردہ ایک مدنی مقصد جوڑے ہوئے ہے کہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ مختلف ممالک میں دعوت اسلامی کے تحت 11 ہزار 383 دفاتر میں کام ہوا اور 52 ہزار580 اجیر (Employees)، لاکھوں رضاکاران(Volunteers) اورکروڑوں منسلکین و محبین نے دین اسلام کی خوبصورتی سے اپنی زندگی کو مہکایا۔ مجموعی طور پر تقریباً 80 سے زائد شعبہ جات نے دینِ متین کی اس خدمت میں اپنا حصہ ملایا۔ مختلف ممالک سے لئے گئے اعداد و شمار کے مطابق چند اہم شعبہ جات کی کارکردگی پیش خدمت ہے۔

مجلس/شعبہ

جون 2023

جامعاتُ المدینہ (بوائز+گرلز)

1 ہزار 372 ادارے، 20 ممالک میں قائم ہیں

طلبہ و طالبات جامعاتُ المدینہ

1 لاکھ 19 ہزار 508 طلبہ و طالبات دین متین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں

فارغ التحصیل طلباء جامعاتُ المدینہ

اس سال الحمد للہ 1 ہزار814 طلبہ اور 2 ہزار 993 طالبات نے درس نظامی مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اب تک الحمد للہ دنیا بھر میں 24 ہزار 059 طلباء و طالبات درس نظامی مکمل کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

رمضان اعتکاف

1 لاکھ 64 ہزار 717 اسلامی بھائیوں نے دنیا کے 33 ممالک میں 30 دن یا 10 دن کا اعتکاف کیا۔ 9 ممالک میں پورا ماہ رمضان اعتکاف ہوا۔

فیضان آن لائن اکیڈمی سے کورسز کرنے والے

اس وقت تقریبا 22 ہزار 717 مسلمان قرآن پاک اور مختلف دینی کورسز کر رہے ہیں (ملک و بیرون ملک میں ٹوٹل 47 برانچیں قائم ہیں)

بچّوں اور بچیوں کے مدارسُ المدینہ

دنیا کے25 ممالک میں 6 ہزار 573 مدرسے قائم ہیں۔

طلبہ و طالبات مدارسُ المدینہ

دنیا کے25 ممالک میں 2 لاکھ 96 ہزار 185 طلبہ و طالبات دین متین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ 2022 میں صرف پاکستان میں 9 ہزار 416 بچوں اور بچیوں نے حفظ جبکہ 50 ہزار 754 نے ناظرہ مکمل کیا۔ جب کہ 5 لاکھ سے زائد حفظ و ناظرہ مکمل کر چکے ہیں۔

دارالافتاء اہلسنت

اس سال دارالافتاء اہلسنت پاکستان کی سروسز سے 19 ہزار 434 افراد کو فائدہ پہنچا۔

کفن دفن

اس سال مختلف ممالک میں 16 ہزار 220 افراد کو یہ سروس دینے میں کامیاب ہوئے۔

سوشل میڈیا

سوشل میڈیا کے ذریعے 4 کروڑ 75 لاکھ لوگوں تک دینی پیغام پہنچ رہا ہے۔

اجتماعی قربانی

الحمد للہ صرف پاکستان میں 93 ہزار 119 افراد کو اس سروس سے فائدہ ہوا۔

روحانی علاج

اس سال صرف پاکستان میں 2 لاکھ 91 ہزار 590 مسلمانوں کو فائدہ ہوا جبکہ بذریعہ ای-میل تقریبا 1 لاکھ 40 ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔

شعبہ تراجم

الحمد للہ اس سال تقریبا 28 زبانوں میں مجموعی طور پر 560 پروجیکٹس مکمل کیے گئے جس میں کتب، رسائل و بیانات شامل ہیں۔

FGRF

اس سال دنیا کے چند ممالک میں 25 لاکھ 1 ہزار 542 مصیبت ذدہ افراد کو فائدہ پہنچا۔

اسلامی بھائیوں کے دینی کام

ماہ جون 2023

الحمد للہ مبلغین دعوت اسلامی و عاشقان رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس سال بھی دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسلمانوں میں دینی درد اور عمل کا جذبہ بڑھاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شامل کیا۔ جون 2023 (1 ماہ) میں مختلف ممالک سے لی گئی کارکردگی درج ذیل ہے۔

دینی کام

کارکردگی

جون 2023

دینی کام

کارکردگی

جون 2023

فجر کی نماز کے لیے جگانے کیلئے ال پاک کی تفسیر سسنے سنانے کے صدائے مدینہ لگانے والے اسلامی بھائی

61 ہزار 613

قرآن پاک کی تفسیر سننے سنانے کے مدنی حلقوں کے مقامات

27 ہزار 228

درس

1لاکھ 50 ہزار 484

مقامی زبان میں دینی حلقوں کی تعداد (علاقے)

666

یوم تعطیل اعتکاف

(ہفتہ وار اعتکاف)

17 ہزار 258

ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے والوں کی تعداد

16لاکھ 71 ہزار 263

مدرسہ المدینہ بالغان پڑھنے والوں کی تعداد

2لاکھ  50 ہزار 462

مدنی قافلے

8 ہزار 526

ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے والے

1لاکھ  71 ہزار 889

مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے

62 ہزار 402

مختلف پروفیشن سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کر کے انہیں نیکی کی دعوت دی گئی

1لاکھ  54 ہزار 709

نیک اعمال کے رسائل موصول ہوئے

56 ہزار126

مختلف مدنی کورس کرنے والے

16 ہزار 828

ہفتہ وار علاقائی دورہ

50 ہزار 74

نوٹ: درج بالا کارکردگی ایک ماہ (جون 2023) کی ہے۔ اس کے علاوہ اس سال (2023ء) میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 353 ہے۔

نوٹ: دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے باخبر رہنے کے لئے ہر ماہ شب و روز کی جانب سے جاری ہونے والے نیوز لیٹر کا مطالعہ کریں۔

انٹرنیشنل افئیرز آفس(دعوتِ اسلامی)

1ستمبر2023

عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت فیضانِ قران مسجد ڈیفینس فیز6 میں غسلِ میت و کفن کورس ہواجس میں شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بھائی نے مقامی ذمہ داران کے ساتھ اہلِ علاقہ کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن کاٹنے و پہنانے کا پریکٹیکل طریقہ بھی سکھایا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن کراچی سٹی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے تحت 31 اگست 2023ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں میٹ اپ ہوا جس میں سندھ بھرسے 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار شعبہ 12 ماہ مدنی قافلے کے ذمہ دار علی حسن عطاری نے شرکا سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں انفرادی کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا اور مختلف علاقوں میں 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 31 اگست 2023ء کو جامع مسجد بہار مدینہ فیروز والہ لاہور میں سیکھنے سکھانے کےحلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی محمد مستقیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کو تیمم کے متعلق معلومات فراہم کیں اور نماز کا مکمل پر یکٹیکل طریقہ سکھایا نیز اذکارِ نماز سے متعلق بتایا جبکہ 2 ستمبر 2023ء ہفتے کو یومِ دعوت اسلامی کے موقع پر ہونے والے مدنی مذاکرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی دعوت دی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بروز بدھ 30اگست 2023ء  کو شالیمار گارڈن بہادرآباد میں FGRF دعوت اسلامی کے تحت شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں کراچی سٹی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ذکی عطاری اور کراچی سٹی پلانٹیشن ذمہ دار کامران عطاری کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے پارک میں سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار اور ممبر رابطہ کمیٹی زاہد منصوری سمیت اراکینِ رابطہ کمیٹی این سی او سی کے ساتھ پارک میں پودے لگائے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیر کروائی۔ دعوت اسلامی کی پلانٹیشن کی کاوشوں پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کی ٹیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔(رپورٹ: محمد زکی عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ایسٹ ڈسٹرکٹ کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃُ المدینہ بوائز جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ کے طلبہ کے درمیان میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہئے‘‘ کے موضوع پر آن لائن بیان فرمایا۔

دورانِ بیان حاجی امین عطاری نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت دی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت    فیضانِ مدینہ سکھر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سکھر ڈویژن کےجامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین، شعبہ ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق رکنِ شوری ٰقاری حاجی ایاز عطاری نے مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں سے شعبہ جات میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں یوم دعوت اسلامی پر ہونے والے مدنی مذاکرے کی بھر پور تیاریاں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء  دعوتِ اسلامی کے تحت سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے ڈویژن ذمہ دار ثناءُ اللہ عطاری کے ساتھ منڈی بہاؤالدین میں صاحبزادۂ حافظ پیر محمد طارق مسعود رضوی صاحب (مہتمم جامعہ بتول زہرا بنات الاسلام کدھر شریف) پیر محمدابو بکر حیدر رضوی صاحب( مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ) اورصاحبزادہ ٔ پیر سید محمد قمر رضا سیالوی صاحب (مہتمم جامعہ حسینیہ قمریہ تعلیم القرآن بھیکھو موڑ ) سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ د اران نے علمائے کرام کو دعوت ِاسلامی کے ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتایا جس میں بالخصوص کنز المدارس بورڈ کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

اس پر علما نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ بنام فیضان علم و عمل پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے گوجرانوالہ مفتی محمد نعیم اختر نقشبندی مجددی (مہتمم دارالعلوم حبیبیہ رضویہ کامونکی ڈسٹرکٹ ) اور مولانا قاری محمد حنیف چشتی صاحب ( مہتمم جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی ) سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ’’فیضان علم و عمل‘‘ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  تحت تحصیل نگران مولانا محمد شہباز عطاری مدنی نے مولانا توقیر عطاری مدنی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ملک وال شاہد سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات مولانا شہباز عطاری مدنی نے اسسٹنٹ کمشنر ملکوال شاہد کو دعوت اسلامی کے تحت اب تک کی گئی شجرکاری کے بارے میں بتایا اور انہیں آنے والے دنوں میں یوم دعوت اسلامی پر ہونےو الے مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا خصوصی شمارہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)