فیضان مدینہ فیصل آباد میں پروفیشنلز کے درمیان
”فرض علوم کورس“ کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام 26/27 اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ فیصل آباد میں دو دن کا ”فرض علوم کورس“ منعقد ہوا جس میں آئی ٹی
ایکسپرٹ، انجینئرز، سول انجینئرز اور مختلف شعبہ جات کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فرض علوم کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی
اور انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ علمِ دین سیکھنے کابھی ذہن دیا۔
27
اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضان مدینہ میر پور خاص میں میر پور خاص ڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میر پور
خاص ڈویژن کے نگران حافظ زین عطاری، ڈسٹرکٹ نگران افتخار احمدعطاری، تحصیل نگران،
یوسی نگران اور ڈسٹرکٹ کے شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول بیان کئے۔ رکن شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر
ذمہ داران کو تحفے بھی دیئے۔
28
اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کےشعبہ نیو سوسائٹی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان
مدینہ میر پور خاص میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پراپرٹی ڈیلرز، ڈویلپرز اور real
estate agent اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوت
اسلامی کے تحت آسٹریلیا (Australia) کے شہر میلبرن (Melbourne)
میں
مختلف شعبہ جات اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ عاشقان رسول سمیت مقامی ایسوسی ایشن کے
عہدیداران کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
پشاور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری کی مفتی یاسر
کریمی صاحب سے ملاقات
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے صوبہ خیبر پختونخوا کے
شہر پشاور میں مشہور عالم دین مفتی یاسر کریمی صاحب سے ملاقات کی۔
پشاور کے پرائیویٹ کالج میں اسٹوڈنٹس کا سنتوں بھرا
اجتماع، حاجی منصور رضا عطاری نے بیان کیا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست 2023ء کو پشاور کے ایک پرائیویٹ کالج میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج سے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی منصوررضا عطاری نے ”روشن مستقبل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسٹوڈنٹس کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے، سیرت
مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مطالعہ
کرنے اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس کے
بعد اسی کالج میں پرنسپل اور ٹیچرز کا بھی دینی حلقہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے
انہیں طلبہ کی اچھی تربیت کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
25
اگست 2023ء بروز جمعہ دعوت اسلامی کے تحت پشاور کی فیضان مکہ مسجد فقیر آباد میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت
کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے مدنی
پھول بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور نیکی
کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔
المدینہ مسجد آسٹریلیا میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد، رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان کیا
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 22 اگست 2023ء کو Leppington, NSW,آسٹریلیا
(Australia) کی
المدینہ مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سمیت
مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد اور مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نیوزی لینڈ کی الرحمان مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع،
حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان کیا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 26 اگست 2023ء کو نیوزی لینڈ کے شہر Ranui کی
الرحمان مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سے
وابستہ افراد، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
آکلینڈ کے فکلنگ سینٹر میں سنتوں بھرا اجتماع،
مولانا عبد الحبیب عطاری نے بیان کیا
26
اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیوز لینڈ (New
Zealand) کے شہر آکلینڈ (Auckland)کے Fickling
Center میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مختلف شخصیات، بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد اور مبلغین دعوت اسلامی سمیت دیگر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
دعوت
اسلامی کے نگران ملاوی کابینہ مولانا عثمان عطاری مدنی 21 تا 28 اگست 2023ء دینی
کاموں کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ ( South Africa)
کے
دورے پر تھے۔
دورانِ
دورہ ساؤتھ افریقہ کے شہر سویٹو (Soweto)میں
نگران ملاوی کابینہ مولانا عثمان عطاری نے دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کے ہمراہ نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے
علاقائی دورہ کیا۔ نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں نے غیر مسلموں پر
انفرادی کوشش کی اور انہیں اسلام کی دعوت پیش کی۔ نیکی کی دعوت کی بدولت نوافراد
نے اسلام قبول کرلیا، اسلامی بھائیوں نے غیر مسلموں کو سابقہ مذہب سے توبہ
کروایا اور انہیں کلمہ طیبہ پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل کرلیا۔
آکلینڈ کی مسجد المصطفٰے میں سنتوں بھرا بیان
اجتماع، رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان کیا
نیوزی
لینڈ (New
Zealand) کے شہر آکلینڈ (Auckland) کی
جامع مسجد المصطفٰے میں 25 اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ عاشقان رسول، مبلغین
دعوت اسلامی اور مقامی عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔