امیر اہلسنت کی ترغیب پر ماہی کشمیر میں بھی مسجد
فیضان قرآن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
25
اگست 2023ء کو ڈویژن میر پور کشمیر نگران سید ریاض عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے
میں تحصیل سماہنی کشمیر کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ پونا کشمیر کا
دورہ کیا۔
نگران
ڈویژن سید ریاض عطاری نے طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی امور پر تربیت کی
اور مدنی پھول بیان کئے۔
اس کے
علاوہ کشمیر کے علاقے ماہی میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر عمل
کرتے ہوئے مسجد ”فیضان قرآن“ کا سنگ بنیاد رکھا اور مقامی عاشقان رسول کو جلد از
جلد تعمیر مکمل کرنے، اس میں مالی تعاون کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست 2023ء کو ڈسٹرکٹ باغ تحصیل دھیر کوٹ کشمیر میں مدرسۃ
المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا۔
اس
موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران دعوتِ اسلامی اور مقامی
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
دعوت
اسلامی کے نگران کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری نے جامعۃ المدینہ کُٹن نیلم
ویلی کشمیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کے تعلیمی و انتظامی امور کا
جائزہ لیا۔
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11 اسلام آباد میں25 اگست 2023
ء سے سالانہ اجتماع کا آغاز ہوا جس میں پاکستان بھر کے شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔
اجتماع
کے دوسرے دن 26 اگست 2023ء کو ہونے والی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ نے ’’ناکامی کے اسباب ‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت بھی فرمائی نیز سیشن کے آخر میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
26اگست
2023ء کو اورنگی ٹاؤن تھورانی گوٹھ
میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران سمیت تھورانی گوٹھ کے اسلامی بھائیو ں کی
شرکت ہوئی ۔
ایصالِ
ثواب اجتماع میں ٹاؤن ذمہ دارمحمد مزمل عطاری نے ’’ایصالِ ثواب کی فضیلت ‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت
دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
27
اگست 2023ء کو شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام عزیز بھٹی ٹاؤن غازی آباد لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مسجد
انتظامیہ و نمازی حضرات ، رمضان معتکفین،
سب ٹاؤن اورتاجپورہ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
شعبہ
کارکردگی ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 1،2،3ستمبر2023ء کو 3 دن کے مدنی قافلے میں
سفر کرنے،رمضان میں اعتکاف کرنے والوں سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا نیز علاقائی دورہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
علاوہ
ازیں شرکا کو 2ستمبر
2023ءکو یوم دعوت اسلامی کے موقع پر عزیز بھٹی ٹاؤن میں قائم حضرت میاں میر رحمۃ
اللہ علیہ
کے دربار میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے اور 15 ستمبر کو لاہور مصطفی
آباد سے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کے لئے روانہ ہونے والی اسپیشل ٹرین کے ساتھ
سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شہزاد
عطاری کارکردگی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولاناحاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے نگران
مجلس شاہنواز عطاری کے ہمراہ اسلامی بھائیوں
کی تربیت فرمائی اور انہیں مزید 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا اور کچھ نیو اہداف دیئے۔ آخر میں اچھی کارکردگی پر شرکا کو تحفے بھی پیش کئے۔(رپورٹ : حافظ نسیم عطاری سوشل
میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری
ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے سٹی ذمہ دار مبشر نعیم عطاری اور ٹاؤن
ذمہ دار قاری غلام یاسین عطاری کے ہمراہ پیر محمد اجمل رضا قادری صاحب (مہتمم جامعہ رحمانیہ رضویہ سربراہ تحریک اصلاح معاشرہ
گکھڑ) سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے پیر محمد اجمل رضا قادری صاحب کو دعوت اسلامی کے تحت حالیہ دنوں میں جاری اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ
کیااور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بنام ’’ فیضان علم و عمل‘‘ تحفتاً پیش
کی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے لئے دعائیں دیں اور خوشی کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی طرف
سے26 اگست 2023 ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رحمان سٹی لاہور
میں نیو معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون ٹاؤن ذمہ دار محمد منور عطاری نے شعبہ مدنی کورسز جزوقتی کا تعارف کروایا اور
شعبے میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق شرکا کو تربیتی مدنی پھول دیئے نیز ان کا ٹیسٹ بھی لیا۔(رپورٹ: شعبہ
مدنی کورسز، کانٹینٹ
:رمضان رضا عطاری)
لاہور
میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 25
اگست 2023ء کو جامع مسجد تاجدارِ مدینہ میں ہفتہ وار درود وسلام کی محفل ہوئی جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے حاضری دی۔
راوی
ٹاؤن ذمہ دار محمد منور عطاری نے’’ سیرتِ داتا
گنج بخش علی ہجویری رحمۃ
اللہ علیہ ‘‘
کے موضوع پر بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو 15 ستمبر2023ء کو ہونے والے 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس (رہائشی) جو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رحمان سٹی میں ہو رہا ہے اس
کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی اور یومِ دعوت اسلامی دھوم دھام
سے منانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)
بروز
اتوار بتاریخ 27 اگست 2023ء کو گلشن اقبال ٹاؤن 2 میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبہ FGRF کے تحت شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف دینی سماجی و سیاسی شخصیات نے
پودے لگائے۔
اس
موقع پر دارالافتاء اہلِ سنت کے مفتی محمد سجاد عطاری مدنی سمیت دیگر شخصیات جن میں ٹاؤن چیئرمین
راشد خاصخیلی ، رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم
پاکستان زاہد منصور رکن ، صدر سنی علما
کونسل کراچی علامہ اشرف گرمانی صاحب (مہتمم اعلیٰ جامعہ
ابوبکر بلاک 13)،
نگران ڈسٹرکٹ ایسٹ مشاورت سید قذافی عطاری مدنی
، نگران گلشن اقبال ٹاؤن 2سید دانش عطاری، یوسی نگران کینٹ ایریا 2 احمد
رضا عطاری، ڈی جی پارک کے ڈی اے کراچی عارف
، اے ایس ای تھانہ گلستان جوہر محرم علی، منصور غازیانی چیئرمین
محلہ کمیٹی پارک اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ
ایسٹ دعوت اسلامی کے ذمہ دارمحمد زکی
عطاری موجود تھے۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)
دارالمدینہ
،اوورسیزڈیپارٹمنٹ کے تحت دُنیا بھر کے کیمپسز میں آن لائن ٹریننگز کا سلسلہ
اپنی
اولاد کی دینی تعلیم، دینی تربیت اور دین اسلام سے اُن کی وابستگی برقرار رکھنا
والدین کی بنیادی ذمے داری ہے۔ گھر کی بہتر تربیت کے ساتھ ساتھ معیاری اسلامک
اسکولنگ سسٹم بھی اس ذمے داری کو احسن انداز میں پورا کرتے ہیں ۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان
کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بھی دینی
ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے۔ نئی نسل کا دین اسلام سے تعلق مضبوط کرنے
میں دارالمدینہ انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔دارالمدینہ میں پڑھائے جانے والے
نصاب تعلیم کی مدد سے طلبہ نہ صرف اپنی دینی اقدار برقرار رکھ سکیں گے بلکہ معاشرے
میں پائی جانے والی خرابیوں سے بچتے ہوئے اسلامی طرززندگی بسر کرنے میں کامیاب
ہوسکیں گے۔
اس
وقت پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں کل 47دارالمدینہ قائم کیے جاچکے
ہیں۔امریکا،برطانیہ،بنگلہ دیش،جنوبی افریقہ اور نیپال میں ان ممالک کے اداروں سے
اجازت اور لائسنس بھی حاصل کیا جاچکاہے۔بیرون پاکستان میں قائم دارالمدینہ کی
نگرانی دارالمدینہ اوورسیزڈیپارٹمنٹ کرتا ہے۔ان دنوں اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت اوورسیز
کیمپسز میں تدریسی اور غیرتدریسی عملے کے لیے دینیات اور شرعی امورکی ٹریننگز کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ
ٹریننگ اگلے ماہ تک جاری رہیں گی۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک، مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، کانٹینٹ
:رمضان رضا عطاری)