22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سبی بلوچستان کے قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ملک
سرور خان ہانبھی کے چچا اور ملک محمد جان ہانبھی کے کزن محمد اعظم کے انتقال پر
دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
دورانِ تعزیت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی
ذمہ دار محمد وقار عطاری نے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے
زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے
فاتحہ خوانی پڑھی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ مدنی چینل
ڈسٹریپیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اللہ ڈنہ رند چشتی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)