دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں گجرات کے احمد نواز شاہ (ڈی
پی او گجرات) سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں گجرات ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری نے احمد نواز شاہ کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سمیت چند اہم سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ڈی پی او آفس گجرات میں پلانٹیشن کرنے کی دعوت
دی۔
آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمٰن
عطاری نے احمد نواز شاہ کو مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کی شائع کردہ مدینہ ڈائری
تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:مولانا تصور رضا عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کری روڈ راولپنڈی کی جامع مسجد فاطمۃالزہرا میں
دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع
پچھلے دنوں کری روڈ راولپنڈی کی جامع مسجد
فاطمۃالزہرا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ
کریم سے ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں
نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
حمد و ثناء کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”اِنَّا للہ ِپڑھنے کی برکتیں“کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے عاشقانِ
رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔
رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے 15 ستمبر
2023ء کو اسلام آباد و راولپنڈی ڈویژن کے عاشقانِ رسول کی میلاد ایکسپریس کے ذریعے
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں حاضری دینے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کا
اختتام پر ذکر و دعا پر ہوا جبکہ شرکا اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:
محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
27،26،25
اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری مدرسۃُ المدینہ
بوائز لاہور ڈویژن کے ناظمین کے ساتھ مدنی قافلے میں خیبرپختونخوا سفر پر روانہ ہوئے ۔
دورانِ مدنی قافلہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مدرسۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین کی
مختلف موضوعات پر تربیت فرمائی اور انہیں راہِ خدا میں سفر کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر ناظمین نے ہاتھوں
ہاتھ 1 ماہ اور 4 ماہ کے لئے بیرون ملک مدنی قافلوں میں سفر کے لئے اپنے نام
لکھوائے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈسٹرکٹ آفیسر انٹیلیجنس بیورو محمد طاہر حمید کی
والدہ کے انتقال پر تعزیت
ڈسٹرکٹ آفیسر انٹیلیجنس بیورو محمد طاہر حمید کی
والدہ کے انتقال پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ محمد طاہر حمید کی رہائش گاہ پرا ُن سے
تعزیت کی۔
دورانِ تعزیت نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی اور اُن کے لئے دعائے
مغفرت کی جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو والدین کی خدمت کرنے کے حوالے سے مدنی
پھولوں سے نوازا۔
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہر اِنچَھن کے
ریسٹورنٹ میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد کے درمیان میٹ اپ
ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ’’حاجت
مندوں کی مدد‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور خیر خواہی اُمّت کا جذبہ دیا ۔آخر
میں رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت
کروایا اور ان سے ملاقات بھی کی۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ساؤتھ
کوریا کے شہر سنگدو میں موجود ڈیرہ ریسٹورنٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
ان
دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں
کے سلسلے میں ساؤتھ کوریا کے دورے پر ہیں۔ رکنِ
شوریٰ کی آمد کے موقع پر ساؤتھ کوریا کے شہر سنگدو میں موجود ڈیرہ ریسٹورنٹ میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا ۔
جہاں رکنِ
شوریٰ حاجی امین عطاری
نے حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا جس میں ریسٹورنٹ
ورکر کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور
مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان عطار ستیانہ روڈ
فیصل آباد میں ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز فیس ڈیپارٹمنٹ کالنگ آپریٹر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی ۔
رکن
مجلس سلمان عطاری نے میٹنگ میں مدرسۃ ُ المدینہ بالغان میں پڑھنے / پڑھانے
ذہن دیا نیز سنتوں کی تربیت کے لئے جانے والے 3دن کےمدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس کے بعد فیس ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹر کے درمیان سوالات وجوابات کا سیشن ہوا۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نورپور ساہیوال میں
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ
لینے کے سلسلے میں گزشتہ روز مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری کی ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نورپور
ساہیوال آمد ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور وہاں موجود ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کےدینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
25،24،23
اگست 2023ء بروز بدھ ، جمعرات ، جمعہ ٹھٹھ (سندھ) میں تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن بھنبھور کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر آگاہی دی،
دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات
بتائے ، ساتھ ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا
۔(رپورٹ:
سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عارف والہ میں شخصیات و ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عارف والہ شہر میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے
تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد
اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس
میں انہوں نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے،
نیکی کے کام کرنے، دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور
نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی
کے کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے اپنے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ (بوائز، گرلز) میں داخلہ
دلوانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
کارکردگی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مصطفی آباد لاہور میں مدنی
مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے کارکردگی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 25 اگست 2023ء کو مصطفی آباد لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکین ٹاؤن نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں محمد ندیم عطاری نے 1،2،3ستمبر2023ء کو 3 دن
کے مدنی قافلے میں سفر کروانے ،27اگست کو یادِ رمضان اجتماعات سب ٹاؤن سطح پر منعقد کرنے کا ذہن دیا نیز بارہ دینی کاموں میں عملی شمولیت اختیار کرنے اوران کی کارکردگی بنانے کا ہدف دیا۔
علاوہ ازیں 2 ستمبر 2023ءکو یوم دعوت اسلامی کے موقع پر عزیز بھٹی ٹاؤن میں قائم حضرت میاں میر رحمۃ
اللہ علیہ کے دربار میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ 15 ستمبر کو لاہور
مصطفی آباد سے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کے لئے روانہ ہونے والی اسپیشل ٹرین کو کامیاب بنانے پر بھی گفتگو ہوئی ۔(رپورٹ:
شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
قبولہ روڈ عارف والا میں قائم جامعۃ المدینہ و مدرسۃ
المدینہ بوائز کا وزٹ
مسلمانوں
کے بچوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مرکزی مجلسِ
شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ قبولہ
روڈ عارف والا میں قائم گلزار مدینہ، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ
کیا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے جامعۃ الدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور
وہاں موجودذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
تعمیرات کے حوالے سے تربیت کی۔