دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 09 ستمبر 2023ء کو وادی جہلم چکوٹھی کشمیر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ندیم عطاری اور  اقبال ٹاؤن ذمہ دارسید مقصود عطاری نے بزنس مین ادیب  سے ملاقات کی ۔

دوران ِ گفتگوذمہ داران نے دعوت اسلامی کی جانب سے ملک و بیرون ممالک میں کی جانے والی دینی و تعلیمی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر سید مقصود شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چکوٹھی سری نگر روڈ پر 5 کنال کا پلاٹ دعوت اسلامی کو مسجد اور مدرسۃ المدینہ مکمل تعمیر کروا کر دینے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)